உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG 1st ODI: انگلینڈ کی نصف ٹیم اتنے کم اسکور تک لوٹی پویلین کہ بن گیا ریکارڈ

    India's Jasprit Bumrah, left, celebrates the dismissal of England's Jason Roy, right, during the first one day international cricket match between England and India at the Oval cricket ground in London, Tuesday, July 12, 2022. (AP Photo/Matt Dunham)

    India's Jasprit Bumrah, left, celebrates the dismissal of England's Jason Roy, right, during the first one day international cricket match between England and India at the Oval cricket ground in London, Tuesday, July 12, 2022. (AP Photo/Matt Dunham)

    IND vs ENG: لندن کے کننگٹن اوول میدان پر ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے پہلے ونڈے میں انگلینڈ ٹیم بے بس نظر آئی۔ اس نے 26 رن تک اپنے 5 وکٹ گنوا دیئے اور اس طرح ایک خراب ریکارڈ مہمان ٹیم کے نام درج ہوا۔ ہندوستان کے خلاف کبھی کسی ٹیم کے 5 وکٹ ونڈے میں اتنے کم اسکور پر نہیں گرے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انگلینڈ ٹیم کی ہندوستان کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے مقابلے (IND vs ENG 1st ODI) میں بے حد خراب شروعات ہوئی۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کے سامنے ٹیم کے عظیم بلے باز بے بس نظر آئے۔ جسپریت بمراہ نے اپنے ابتدائی 4 اوور میں ہی 4 وکٹ حاصل کرکے میزبان ٹیم کی جیسے کمر توڑ دی۔ انگلینڈ کے نام ایک خراب ریکارڈ بھی درج ہوگیا، جسے شاید ہی کوئی اور ٹیم چاہے گی کہ وہ بنائے۔

      لندن کے کینگٹن اوول میدان پر ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ شاید ہی میزبان ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے سوچا ہوگا کہ شروعات ایسی ہوگی۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اننگ کا دوسرا اوور ملا، جس میں انہوں نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ نے اوور کی تیسری گیند پر انگلش بلے باز جیسن رائے (0) کو بولڈ کردیا۔ اسی اوور کی آخری گیند پر جو روٹ (0) کو بھی بمراہ نے پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      پھر محمد شمی نے اپنے دوسرے (اننگ کے تیسرے) اوور کی چوتھی گیند پر بین اسٹوکس کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج دیا۔ جسپریت بمراہ نے اپنے تیسرے (اننگ کے چھٹے) اوور کی تیسری گیند پر جانی بیرسٹو (7) کو رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس سے انگلینڈ کا اسکور 4 وکٹ پر 17 رن ہوگیا۔ جسپریت بمراہ نے پھر اپنے چوتھے (اننگ کے آٹھویں) اوور میں لیام لیونگسٹون کو بھی کھاتہ کھولے بغیر بولڈ کردیا۔ انگلینڈ کی نصف ٹیم محض 26 رن تک پویلین لوٹ چکی تھی۔

      انگلش ٹیم کے نام اس طرح ایک خراب ریکارڈ درج ہوا۔ ہندوستان کے خلاف کبھی کسی ٹیم کے 5 وکٹ ونڈے میں اتنے کم اسکور پر نہیں گرے۔ اس سے قبل ہندوستان نے کولمبو میں 1997 میں کھیلے گئے ونڈے میچ میں پاکستان کے 5 وکٹ 29 رن کے اسکور تک حاصل کرلئے تھے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے سال 2005 میں ہرارے میں زمبابوے کے 5 وکٹ 30 رن تک حاصل کئے تھے جبکہ 1997 میں پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز کی نصف ٹیم کو 32 رن تک پویلین بھیجا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: