ہوم » نیوز » اسپورٹس

India vs England: بری طرح ناکام ہوئے ہندوستانی گیند باز، انگلینڈ نے بنا ڈالا خاص ریکارڈ

ہندوستانی گیند بازوں اس میچ میں 20 نو بال ڈال کر اپنے 11 سال پرانے خراب ریکارڈ کی برابری کی۔ اس سے پہلے سال 2009 میں احمد آباد کے میدان پر ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کے خلاف اتنے ہی نوبال ڈالے تھے۔

  • Share this:
India vs England: بری طرح ناکام ہوئے ہندوستانی گیند باز، انگلینڈ نے بنا ڈالا خاص ریکارڈ
بری طرح ناکام ہوئے ہندوستانی گیند باز، انگلینڈ نے بنا ڈالا خاص ریکارڈ

ئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ (India vs England) کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کا کا پہلا مقابلہ چنئی کے چیپاک میدان پر کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دو دن کے  اوور کھیل میں انگلینڈ کی ٹیم نے ہندوستانی گیند بازوں کے پسینے چھڑا دیئے۔ پانچ گیند بازوں کے ساتھ اتری ٹیم انڈیا کو مہمان ٹیم کو آل آوٹ کرنے کے لئے 190.1 اوور گیند بازی کرنی پڑی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی گیند بازوں نے ریکارڈ نو بال ڈالے۔ ہندوستانی گیند بازوں اس میچ میں 20 نو بال ڈال کر اپنے 11 سال پرانے خراب ریکارڈ کی برابری کی۔ اس سے پہلے سال 2009 میں احمد آباد کے میدان پر ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کے خلاف اتنے ہی نوبال ڈالے تھے۔


ہندوستان کی طرف سے چنئی ٹسٹ میں جسپریت بمراہ نے 7، ندیم نے6، ایشانت شرما نے پانچ جبکہ اشون نے دو نو بال ڈالے۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ نو بال ڈالنے کا ریکارڈ سری لنکائی ٹیم کے گیند بازوں کے نام ہے، جنہوں نے 2014 میں چٹگاوں میں دوسرے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی اننگ کے دوران سب سے زیادہ 21 گیند نو بال ڈالے تھے۔ ایشانت شرما سال 2009 میں بھی احمد آباد میں اس ٹیم کا حصہ تھے، جس کے بعد گیند بازوں نے 20 نو بال پھینکے تھے اور ایشانت شرما نے اس میچ میں بھی تین نو بال پھینکے تھے۔


انگلینڈ نے 578 رن بنانے کے لئے 190.1 اوور بلے بازی کی۔ یہ ٹسٹ کرکٹ کی پہلی اننگ میں اتنے اووروں تک بلے بازی کا دوسرا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے 05-2004 میں کانپور میں ہندوستان کے خلاف 190.4 اووروں میں بلے بازی کی تھی۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اینڈریو ہال (163) اور ہندوستان کی طرف سے ویریندر سہواگ (164) نے سنچری لگائی تھی۔ یہ ٹسٹ ڈرا رہا تھا۔


ہندوستان نے انگلینڈ کے 578 رن کے جواب میں پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ کے تیسرے دن لنچ تک دو وکٹ پر 59 رن بنائے۔ ہندوستان ابھی انگلینڈ سے 519 رن پیچھے ہے۔ لنچ کے وقت چتیشور پجارا 20 اور کپتان وراٹ کوہلی چار رن پر کھیل رہے تھے۔ ہندوستان نے دونوں سلامی بلے باز روہت شرما (6) اور شبھمن گل (29) کے وکٹ گنوائے۔ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے دونوں وکٹ لئے۔ ہندوستان کو فالوآن سے بچنے کے لئے 379 رن بنانے ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 07, 2021 03:59 PM IST