உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے بتایا- ہندوستان اور انگلینڈ میں سے کون جیتے گا ٹسٹ سیریز؟

    India vs England: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ بارش کے سبب ڈرا ہوگیا تھا اور اس مقابلے میں ہندوستان کی جیت نظر آرہی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سابق پاکستانی کپتان انضام الحق (Inzamam-Ul-Haq)  کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ابھی بھی ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے۔ ان کے مطابق، بارش کے سبب پہلا ٹسٹ میچ ڈرا ہونے کے باوجود ہندوستان سیریز جیتنے کا مضبوط دعویدار ہے۔ دراصل ناٹنگھم ٹسٹ کے پانچویں دن بارش کے سبب ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی اور اس کے سبب میچ ڈرا ہوگیا۔ اسی کے ساتھ پہلے ٹسٹ میچ میں ہندوستان کی جتی کے امکانات پر بھی پانی پھر گیا۔

      پانچویں دن کی شروعات سے پہلے ہندوستان کو جیت کے لئے 157 رنوں کی ضرورت تھی اور 9 وکٹ باقی تھے۔ مقابلے پر ٹیم انڈیا حاوی نظر آرہی تھی۔ مگر بارش کے سبب آخری دن کا کھیل نہیں ہوپایا۔ اپنے یو ٹیوب چینل پر انضمام الحق نے میچ کا ریویو کیا اور کہا کہ وہ موجودہ ہندوستانی ٹیم سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، کیونکہ وہ ہر حالات میں کارکردگی کر رہی ہے۔

      سابق پاکستانی کپتان انضام الحق (Inzamam-Ul-Haq) کا ماننا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 5 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں ابھی بھی ہندوستان کا پلڑا بھاری ہے۔ ان کے مطابق، بارش کے سبب پہلا ٹسٹ میچ ڈرا ہونے کے باوجود ہندوستان سیریز جیتنے کا مضبوط دعویدار ہے۔

      سبھی حالات میں اچھی کارکردگی کر رہے ہیں نوجوان کھلاڑی

      انضمام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان اس سیریز میں جیت کا مضبوط دعویدار ہے۔ میں یہ ان کے پہلے ٹسٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر نہیں کر رہا ہوں۔ مجھے ایسا گزشتہ دو سالوں میں ٹیم میں آئے نوجوانوں کے سبب محسوس ہو رہا ہے۔ سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ سبھی حالات میں اچھی کارکردگی کر رہے ہیں۔

      انضمام الحق نے کہا کہ ایک وقت تھا، جب ہندوستانی کھلاڑی اپنے گھر میں اچھا کھیلتے تھے اور غیر ملکی دوروں پر ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔ مگر نوجوانوں کے آنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی غیر ملکی دوروں پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں جسپریت بمراہ اور کے ایل راہل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جسپریت بمراہ نے دونوں اننگ کو ملا کر کل 9 وکٹ حاصل کئے۔ ان کی گیند بازی کے سامنے انگلینڈ کی پہلی اننگ 183 رن پر اور دوسری اننگ 303 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ وہیں دوسری طرف دو سال بعد ٹسٹ کرکٹ میں واپسی کرتے ہوئے کے ایل راہل نے پہلی اننگ میں 84 رن بنائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: