உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو، گیند بازی کوچ سمیت تین دیگر آئیسولیٹ

    کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو، گیند بازی کوچ سمیت تین دیگر آئیسولیٹ

    کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو، گیند بازی کوچ سمیت تین دیگر آئیسولیٹ

    IND vs ENG: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹسٹ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے بڑی خبر آئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف کے تین دیگر اراکین کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول ٹسٹ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے سے پہلے بڑی خبر آئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے چیف کوچ روی شاستری کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف کے تین دیگر اراکین کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے۔ اس میں گیند بازی کوچ بی ارون، فیلڈنگ کوچ آر شری دھر کے علاوہ ٹیم کے فیزیو تھیریپسٹ نتن پٹیل شامل ہیں۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔

      بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری، گیند بازی کوچ بھرت ارون، فیلڈنگ کوچ اور شری دھر اور ٹیم کے فیزیو تھیریپسٹ نتن پٹیل کو آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ کیونکہ گزشتہ شام کو کوچ روی شاستری کی ایک کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی۔ اس کے بعد سبھی کا آرٹی- پی سی آر ٹسٹ کرایا گیا ہے، جب تک اس کی رپورٹ نہین آجاتی ہے، تب تک ان چاروں میں سے کوئی بھی ٹیم کے ساتھ نہیں سفر کرے گا۔ سبھی ٹیم ہوٹل میں آئیسولیٹ رہیں گے۔ میڈیکل ٹیم کی طرف سے ان کی آرٹی- پی سی آر رپورٹ کے نگیٹیو آنے کی تصدیق کے بعد ہی یہ ٹیم کے ساتھ جڑ سکیں گے۔

      خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔
      خاص بات یہ ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لے چکے ہیں۔


      روی شاستری کو لگ چکے ہیں دونوں ٹیکے

      اچھی بات یہ ہے کہ روی شاستری کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہے۔ وہیں، ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی ڈوز ہندوستان اور دوسری انگلینڈ میں ہی لگی تھی۔ روی شاستری کیسے کورونا متاثر ہوئے، اس کا تو فی الحال نہیں پتہ چل پایا ہے، لیکن حال ہی میں روی شاستری نے انگلینڈ میں اپنی بک لانچ کی تھی۔ اس تقریب میں کافی لوگ شامل ہوئے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اسی دوران وہ وائرس کی چپیٹ میں آگئے ہوں۔ حالانکہ انگلینڈ میں عوامی تقریب میں لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت کافی پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ اسی کے بعد ہی ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹسٹ سیریز میں بڑی تعداد میں ناظرین آرہے ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: