نئی دہلی: ٹیم انڈیا (Team India) آج سے ٹی20 سیریز کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج ہونا ہے۔ اس سے پہلے پانچویں ٹسٹ میں انگلینڈ نے چوتھی اننگ میں 378 رنوں کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔ حالانکہ اس کے سینئر کھلاڑیوں کو ٹی20 سیریز سے آرام دیا گیا ہے، لیکن کپتان جوس بٹلر اچھے فارم میں ہیں۔ ایسے میں وہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا کو سخت چیلنج دیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان انگلینڈ میں اب تک 6 ٹی20 کے مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم صرف 2 ہی میچ جیت سکی ہے۔ 4 میں انگلش ٹیم کو جیت ملی ہے۔ ایسے میں ایک بار پھر اسے سخت ٹکر ملے گی۔
ہندوستان اور انگلش ٹیم کے درمیان انگلینڈ میں ٹی20 کا پہلا مقابلہ جون 2009 میں ہوا تھا۔ تب انگلش ٹیم کو 3 رن سے دلچسپ جیت ملی تھی۔ اس کے بعد 2011 میں انگلینڈ کو 6 وکٹ سے اور 2014 میں 3 رن سے جیت ملی۔ ہندوستانی ٹیم نے انگلینڈ کو پہلی بار 2018 میں شکست دی تھی۔ مینچسٹر میں کھیلے گئے اس مقابلے میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 159 رن ہی بناسکی تھی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ یادو نے 24 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔
کے ایل راہل نے کھیلی سنچری اننگجواب میں ٹیم انڈیا نے کے ایل راہل کے ناٹ آوٹ 101 رن کے سہارے ہدف کو 18.2 اوور میں 2 وکٹ پر حاصل کرلیا تھا۔ راہل نے 54 گیندوں کا سامنا کیا۔ 10 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا نے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ بھی 7 وکٹ سے جیتا۔ اس طرح سے ٹیم نے سیریز پر 1-2 سے قبضہ کیا۔ اس میچ میں روہت شرما نے ناٹ آوٹ 100 رن بنائے تھے۔ 56 گیندوں کا سامنا کیا۔ 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
موجودہ ٹی20 سیریز کی بات کریں، تو کے ایل راہل چوٹ کے سبب باہر ہیں۔ وہیں کپتان روہت شرما بھی اچھے فارم میں نہیں چل رہے ہیں۔ وہ سیریز سے فارم میں لوٹنا چاہیں گے۔ ٹیم کو ایشان کشن، سوریہ کمار، دیپک ہڈا سے بلے سے اچھی کارکردگی کی امید ہوگی۔ دیپک ہڈا نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں سنچری لگاکر سیریز میں جیت بھی دلائی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔