உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: کیا بابر اور کیا کوہلی، روہت شرما بنے پہلے مرد کرکٹر، بلے سے بنا دیا ورلڈ ریکارڈ

    روہت شرما بنے پہلے مرد کرکٹر، بلے سے بنا دیا ورلڈ ریکارڈ

    روہت شرما بنے پہلے مرد کرکٹر، بلے سے بنا دیا ورلڈ ریکارڈ

    Asia Cup 2022: ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے نیا ریکارڈ بنایا۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کے بعد سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata | Lucknow
    • Share this:
      دبئی: روہت شرما (Rohit Sharma) نے ٹی20 انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ مرد کرکٹ میں 3500 رن بنانے والے دنیا کے پہلے مرد بلے باز بن گئے ہیں۔ ایشیا کپ کے ایک مقابلے میں (Asia Cup 2022) ہندوستانی کپتان نے یہ ریکارڈ بنایا۔ ایک رن بناتے ہی انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 4 سنچری لگانے والے بلے باز پہلے سے ہیں۔ ٹی20 ٹورنا منٹ کے چوتھے مقابلے (Ind vs hk) میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔ ٹیم اگر آج کا میچ جیت لیتی ہے تو سپر-4 میں بھی پہنچ جائے گی۔ ٹیم نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ہاردک پانڈیا کی جگہ رشبھ پنت کھیل رہے ہیں۔ پانڈیا کو آرام دیا گیا ہے۔

      روہت شرما نے اس مقابلے سے پہلے تک ٹی20 انٹرنیشنل کی 125 اننگوں میں 32 کی اوسط سے 3499 رن بنائے تھے۔ وہ پہلے سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز ہیں۔ 118 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی ہے۔ وہ 4 سنچری کے علاوہ 27 نصف سنچری بھی لگا چکے ہیں۔ 300 سے زیادہ چوکے کے علاوہ 150 سے زیادہ چھکے لگاچکے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ 140 کا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: راشد خان کا ٹی20 کرکٹ میں دھماکہ، ساودی کو پیچھے چھوڑا 

      یہ بھی پڑھیں۔

      نجیب اللہ نے اس خاص ریکارڈ میں چھوڑا سب کو پیچھے، بنگلہ دیش-افغانستان میچ میں بنے کئی بڑے ریکارڈ

      سوجی بیٹس نمبر-1 پر

      اوور آل خاتون اور مرد کرکٹ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹر سوجی بیٹس ایسا کرنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔ وہ اب تک 128 اننگوں میں 3531 رن بناچکی ہیں۔ ایک سنچری اور 22 نصف سنچری لگائی ہے۔ ناٹ آوٹ 124 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی ہے۔ اس سے ان کے شاندار فارم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

      ٹی20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل رن بنانے کے معاملے میں دوسرے اور ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔ مارٹن گپٹل نے 117 اننگوں میں 3497 رن بنائے ہیں۔ دو سنچری اور 20 نصف سنچری لگائی ہے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے 92 اننگوں میں 3343 رن بنائے ہیں۔ 30 نصف سنچری لگائی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: