ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 21 جنوری کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے یہ میچ کرو یا مرو والا ہے۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں بنے رہنے کے لیے اسمیچ کو ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ حیدرآباد میں کھیلا گیا پہلا میچ جیت کر ہندوستان سیریز میں 0-1 سے آگے ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہندوستان نے پہلے ونڈے جیتنے کے بعد چی کی سانس نہیں لی ہوگی۔ کیونکہ کیوی بلے باز مائیکل بریسویل نے جس طرح سے ہندوستانی گیندبازوں پر اٹیک کیا اس سے ٹیم انڈیاکی بالنگ کیپول کھل گئی۔ بریسویل کے آگے سبھی گیندباز مہنگے ثابت ہوئے۔ ان کی بیٹنگ کی دہشت کو دیکھتے ہوئے کپتان روہت شرما نے کلدیپ یادو سے کوٹے کے پورے اووروں کی بالنگ نہیں کروائی تھی۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ کلدیپ کا دوسرے ونڈے کی پلیئنگ ایلیون سے پتہ کٹ سکتا ہے۔
اوور پورے نہ کروانے کی وجہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں روہت شرما نے چوتھے بالنگ چینج میں کلدیپ یادو کو گیند تھمائی۔ کلدیپ نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم کے دو وکٹ لیے۔ حالانکہ اس دوران ان کی گیندپر کچھ شاٹ بھی لگے لیکن کلدیپ کو جب بالنگ کرنے سے روکا گیا تو اس وقت تک انہوں نے آٹھ اووروں میں ایک میڈن رکھتے ہوئے 43 رن دے کر 2 وکٹ لیے تھے۔
کلدیپ کا کوٹہ نہیں پورا کروانے کی ایک اور وجہ مانی جارہی ہے۔ کیونکہ جس وقت کلدیپ کو بالنگ پر لانا تھا اس وقت مائیکل بریسویل اپنے پورے جوش میں تھے۔ وہ ٹیم انڈیا کے سبھی گیندبازوں پر جم کر حملہ کررہے تھے۔ بریسویل بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ کلدیپ یادو بھی بائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر ہیں۔ کپتان کی سوچ رہی ہوگی کہ ہوسکتا ہے کلدیپ پوری طرح فارم میں نظر آرہے بریسویل کے سامنے مہنگے نہ ثابت ہوجائیں۔ شائد اسی لیے روہت شرما نے کلدیپ سے بالنگ کرانا مناسب نہیں سمجھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔