உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیمن ولیمسن ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں نہیں کھیلیں گے، جانئے کون کرے گا کپتانی

    کیمن ولیمسن ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں نہیں کھیلیں گے

    کیمن ولیمسن ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں نہیں کھیلیں گے

    نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ بڑی خبر ہے کی کین ولیمسن (Kane Williamson) سیریز نہیں کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں ڈیریل مچیل، مارٹن گپٹل، گلین فلپس کے کندھوں پر بلے بازی کی ذمہ داری ہوگی۔ جبکہ ٹم ساودی (Tim Southee) اور ٹرینٹ بولٹ تیز گیند بازی اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوسان کے خلاف بدھ سے شروع ہو رہی تین ٹی-20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بڑی خبر یہ ہے کہ کپتان کین ولیمسن (Kane Williamson) سیریز نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ ٹم ساودی (Tim Southee) کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ کین ولیمسن نے ٹسٹ کی تیاری کے لحاظ سے خود کو ٹی-20 سیریز سے الگ کر لیا ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کے بعد 2 ٹسٹ بھی کھیلے جانے ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر سے کانپور میں ہوگا۔ جبکہ دوسرا تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ اس لئے کین ولیمسن نے اس پر توجہ دینے کے ارادے سے ٹی-20 سیریز نہیں کھیلنے کا فیصلہ لیا۔

      نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیم میں ڈیریل مچیل، مارٹن گپٹل، گلین فلپس کے کندھوں پر بلے بازی کی ذمہ داری ہوگی۔ جبکہ ٹم ساودی اور ٹرینٹ بولٹ تیز گیند بازی اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔ ایش سوڑھی اور مچیل سینٹنر بطور اسپن گیند باز ٹیم کو مضبوطی دیں گے۔

      کین ولیمسن ٹی-20 عالمی کپ کا فائنل ہارنے کے 24 گھنٹے بعد 15 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ پیر کی شام کو جے پور پہنچے۔ یہیں بدھ کو پہلا ٹی-20 مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی-20 جمعہ کو اور آخری مقابلہ اتوار کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان جاری کر کے کہا، ’ٹسٹ ٹیم کے خاص کھلاڑی جے پور میں پہلے سے ہی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کین ولیمسن اب اس گروپ کے ساتھ جڑیں گے۔ کیونکہ وہ ٹسٹ سیریز پر پوری توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

      نیوزی لینڈ نے یہ بھی تصدیق کی کہ تیز گیند باز لاکی فرگیوسن، جنہیں داہنی پنڈلی میں کھنچاو کے سبب ٹی-20 عالمی کپ چھوڑنا پڑا تھا۔ وہ تیزی سے ریکور ہو رہے ہیں اور ان کے ٹی-20 سیریز کے لئے فٹ ہونے کی پوری امید ہے۔

      نیوزی لینڈ کی 3 میچوں کی ٹی-20 سیریز کے لئے ٹیم۔

      مارٹن گپٹل، ڈیرل مچیل، گلین فلپس، ٹم سفرٹ، مارک چیپمین، جمی نیشم، کائل جیمیسن، ایشا سوڈھی، مچیل سینٹنر، ٹاڈ ایشٹیل، ایڈم ملنے، لاکی فرگیوسن، ٹرینٹ بولٹ اور ٹم ساودی (کپتان)۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: