اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، دیکھیں کسے ملی جگہ؟

    ہندوستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، دیکھیں کسے ملی جگہ؟(فائل فوٹو) (Twitter/Blackcaps)

    ہندوستان کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان، دیکھیں کسے ملی جگہ؟(فائل فوٹو) (Twitter/Blackcaps)

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے اس سیریز کے لیے کپتانی مچل سینٹنر کو سونپ دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے دورے کے لیے اپنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کپتانی  مشیل سینٹنر کریں گے۔ ٹیم نے اس مرتبہ دو نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ بین لسٹر اور ہینری شپلے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی  میچ کھیلیں گے۔ ان کے ساتھ ساتھ کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا۔ وہیں اس سے پہلے ونڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے اس سیریز کے لیے کپتانی مچل سینٹنر کو سونپ دی ہے۔ اس سے قبل ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے بین لسٹر اور ہنری شپلے کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موقع دیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسی وجہ سے دونوں کو ہندوستان کے دورے کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


      ہنری شپلی کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 33 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے 20 اننگز میں 298 رنز بھی بنائے ہیں۔ اس میں ان کا بہترین اسکور 39 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ بین لسٹر کی بات کریں تو انہوں نے 39 میچوں میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IND vs SL: محمد سراج نے کے ایل راہل کے کہنے پر بدلا پلان اور لگادی وکٹوں کی جھڑی

      یہ بھی پڑھیں:
      وراٹ کوہلی نے کپتان بننے کیلئے دھونی تک سے لے لیا تھا پنگا، روی شاستری کا ایک کال اور۔۔۔

      ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم
      مشیل سینٹنر (کپتان)، فن ایلین، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈین کلیور، ڈیوون کانوے، جیکب ڈفی، لاکی فرگیوسن، بین لسٹر، ڈیریل مشیل، گلین فلپس، مائیکل ریپن، ہینری شپلے، ایش سوڈھی، بلیئر ٹکنر۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: