உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہد آفریدی نےٹیم انڈیا کی شکست پرکہا- کوئی کرشمہ ہی ہوگا

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہد آفریدی نےٹیم انڈیا کی شکست پرکہا- کوئی کرشمہ ہی ہوگا

    ٹی-20 عالمی کپ: شاہد آفریدی نےٹیم انڈیا کی شکست پرکہا- کوئی کرشمہ ہی ہوگا

    T20 World Cup 2021: آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں اپنے پہلے میچ میں سخت حریف پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹ سے زبردست شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا پرٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عظیم پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کا ماننا ہے کہ ٹیم انڈیا کا آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup 2021) سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ’کرشمہ کے علاوہ کچھ نہیں‘ ہوگا، کیونکہ نیوزی لینڈ نے اتوارکو اپنے دوسرے میچ میں وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اینڈکمپنی کو 8 وکٹ سے شکست دی ہے۔ ٹیم انڈیا ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں فیورٹ ٹیموں میں سے ایک رہی ہے۔ عظیم کرکٹروں، مداحوں اور دوسری ٹیموں کو بھی امید تھی کہ ہندوستانی ٹیم ٹرافی جیتنے کی بڑی دعویدار تھی، لیکن سپر-12 کے مرحلے میں مسلسل دو شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی ٹیم انڈیا اس میگا ایونٹ سے وقت سے پہلے باہر ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

      آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 میں اپنے پہلے میچ میں سخت حریف پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹ سے زبردست شکست کے بعد وراٹ کوہلی کی ٹیم کو دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں (India vs New Zealand) بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا پرٹی-20 عالمی کپ سے باہر ہونےکا خطرہ ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی شرمناک شکست کے بعد سابق پاکستانی آل راونڈر شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے ٹوئٹر پرکہا کہ وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم کے پاس ابھی بھی آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈکے میچ کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کیا، ’ہندوستان کے پاس ابھی بھی سیمی فائنل کے لئےکوالیفائی کرنے کا ایک باہری موقع ہے، لیکن اس ایونٹ میں انہوں نے اپنے دو بڑے میچ کیسے کھیلے ہیں، انہیں کوالیفائی کرتے ہوئے دیکھنا کرشمہ کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔ بابر اعظم کی ٹیم نے اپنے عالمی کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، لیکن کین ولیمسن کی ٹیم نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم انڈیا کو پیچھے چھوڑ کر اپنے دوسرے میچ میں واپسی کرلی ہے۔



      روہت شرما کو اوپننگ کرانے سے ہٹانے کے ہندوستان کے فیصلے کا کے ایل راہل کے طور پر الٹا اثر ہوا۔ ایشان کشن پہلے پاور پلے کے اختتام سے پہلے ہی سستے میں پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت کے لئے ضروری مقابلے میں نمبر تین پر بلے بازی کرنے کے لئے آئے نائب کپتان روہت شرما 14 رن پر آوٹ ہوگئے جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 17 گیندوں میں 9 رن ہی بناسکے۔

      ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجہ نے 20 اوور میں ہندوستان کے اسکور کو 7 وکٹ کے نقصان پر 110 رن تک پہنچایا۔ تیزگیند باز ٹرینٹ بولٹ اور اسپنر ایش سوڑھی نے دبئی میں کم اسکور والے میچ میں 5 وکٹ شیئرکئے۔ نیوزی لینڈکے کپتان کین ولیمسن اور سلامی بلے باز ڈیرل مشیل نے اپنی ٹیم کو ہندوستان پر 8 وکٹ سے جیت دلائی۔ نیوزی لینڈ نے 14.3 اووروں میں ہی ہندوستان کے دیئے ہدف کو حاصل کرلیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: