உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت شرما اور راہل نے ٹیم کو دلائی شاندار جیت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر قبضہ

    روہت شرما اور راہل نے ٹیم کو دلائی شاندار جیت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر قبضہ

    روہت شرما اور راہل نے ٹیم کو دلائی شاندار جیت، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر قبضہ

    India vs New Zealand T20 Series: روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت میں ٹیم انڈیا (Team India) نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی-20 میں (India vs New Zealand) نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا۔ ٹیم نے سیریز میں 0-2 سے قبضہ کرلیا ہے۔

    • Share this:
      رانچی: روہت شرما (Rohit Sharma) کی قیادت میں ٹیم انڈیا (Team India) نے شاندار آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے دوسرے ٹی-20 میں (India vs New Zealand) نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا۔ ٹیم سیریز میں 0-2 سے آگے ہوگئی۔ میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 153 رن بنائے۔ جواب میں کے ایل راہل (KL Rahul) اور روہت شرما (Rohit Sharma) دونوں کی نصف سنچری کی بدولت ٹیم نے ہدف کو 17.2 اوور میں تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دوسری دوطرفہ سیریز جیتی ہے۔ سیریز کا آخری مقابلہ 21 نومبر کو کولکاتا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز بھی کھیلی جانی ہے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا نے حالانکہ تیز شروعات نہیں کی تھی۔ ٹیم نے پہلے 6 اوور میں بغیر وکٹ کے 45 رن بنائے تھے۔ 9 اوور کے بعد ٹیم انڈیا کے بلے بازوں نے رفتار پکڑی۔ کے ایل راہل 65 رن بناکر ٹم ساودی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 49 گیندوں کا سامنا کیا۔ 6 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کے ایل راہل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لئے 117 رن جوڑے۔



      روہت شرما نے مسلسل دوسرے میچ میں کھیلی شاندار اننگ

      روہت شرما نے پہلے ٹی-20 میچ میں 48 رن بنائے تھے۔ انہوں نے دوسرے میچ میں نصف سنچری لگاکر اپنے فارم کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے چھکا لگاکر نصف سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی ٹی-20 کی 25 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 450 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی بھی بن گئے ہیں۔ ان کے 454 چھکے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 55 رن بنائے۔ ایک چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ سوریہ کمار یادو ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان بلے باز وینکٹیش ایئر کو نمبر-3 پر کھیلنے کا موقع ملا۔ وہ 12 رن جبکہ رشبھ پنت 12 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ رشبھ پنت نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر نیشم کی گیند پر چھکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔ ہندوستان کے تینوں وکٹ ساودی کو ملے۔

      اچھی شروعات کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بکھری

      ٹاس ہارکر پہلے کھیلنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھی شروعات کی تھی۔ ٹیم نے پاورپلے کے پہلے 6 اوور میں ایک وکٹ پر 64 رن بنالئے تھے۔ مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچیل دونوں نے 31-31 رن بنائے۔ بیچ کے اووروں میں ہندوستانی گیند بازوں نے سدھی ہوئی گیند بازی کی۔ گلین فلپس نے سب سے زیادہ 34 رن بنائے۔ انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے تیز گیند باز ہرشل پٹیل نے 4 اوور میں 25 رن دے کر 2 وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ بھونیشور کمار، دیپک چاہر، آراشون اور اکشر پٹیل کو ایک ایک وکٹ ملا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: