ممبئی: ٹیم انڈیا (Team India) نے دوسرے ٹسٹ میں شکنجہ کس لیا ہے۔ اعجاز پٹیل (Ajaz Patel) نے سبھی 10 وکٹ لے کر نیا ریکارڈ بنایا اور ہندوستان کو پہلی اننگ میں 325 رن پر روک دیا، لیکن نیوزی لینڈ کے بلے باز کچھ خاص کارکردگی نہیں پیش کرسکے۔ پوری ٹیم 28.1 اوور میں 62 رن پر سمٹ گئی۔ آر اشون (R Ashwin) نے 4 وکٹ لئے۔ تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj) نے بھی تین حاصل کئے۔ اس طرح سے پہلی اننگ کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کو 263 رنوں کی بڑی سبقت ملی۔ اس کے بعد دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر ٹیم نے بغیر وکٹ کے 69 رن بنالئے ہیں۔ ٹیم کی کل سبقت 332 رن ہی ہوگئی ہے اور سبھی 10 وکٹ باقی ہیں۔ دوسرے دن کل 16 وکٹ گرے۔
دوسرے دن چوٹ کے سبب شبھمن گل (Shubman Gill) دوسری اننگ میں اوپننگ کرنے نہیں اترے۔ مینک اگروال کے ساتھ چتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) کو بھیجا گیا۔ چتیشور پجارا فارم میں چل رہے ہیں، لیکن دونوں نے ٹیم کو کوئی جھٹکا نہیں لگنے دیا۔ مینک اگروال 38 اور چتیشور پجارا 29 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ مینک اگروال نے اننگ میں سنچری بھی لگائی تھی۔ 263 رنوں کی سبقت کے بعد ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو فالوآن نہیں دیا تھا۔
محمد سراج اور اشون نے دیا جھٹکا
نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ محمد سراج نے ول ینگ کو سیدھی گیند پر آوٹ کیا جبکہ ٹام لاتھم ان کے باونسر پر چکمہ کھا گئے۔ راس ٹیلر ان کا تیسرا شکار ہوئے۔ محمد سراج ایک وقت ہیٹ ٹرک پر تھے، لیکن ہینری نکولس کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل خارج ہوگئی۔ ٹیم نے 3 وکٹ 17 رنوں پر گنوا دیئے۔ ٹی کے بعد نیوزی لینڈ نے 6 وکٹ پر 24 رنوں کے اندر گنوا دیئے۔ لاتھم (10 وکٹ) اور کائل جیمسن (17 رن) کے علاوہ کوئی کھلاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکا۔ اکشر پٹیل نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔
ٹیم انڈیا دوسرا ٹسٹ جیت کر سیریز پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ کانپور میں کھیلا گیا پہلا ٹسٹ ڈرا رہا تھا۔ ایسے میں عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے لحاظ سے ہندوستان کے لئے یہ میچ اہم ہے۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔