உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs NZ: وراٹ کوہلی کو دوسرے ٹسٹ سے پہلے پاکستان نے دیا بڑا جھٹکا، ٹاپ-2 میں بنائی جگہ

    India vs New Zealand Test Series: ٹیم انڈیا (Team India) کو 3 دسمبر سے ممبئی میں دوسرا ٹسٹ نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اس میچ سے واپسی کر رہے ہیں۔ وہ ٹی-20 سیریز کے علاوہ پہلے ٹسٹ میں بھی نہیں اترے تھے۔ سیریز ابھی 0-0 سے برابر ہے۔

    • Share this:
      دبئی: وراٹ کوہلی (Virat Kohli) دوسرے ٹسٹ سے پھر ایک بار میدان میں واپسی کرنے کو تیار ہیں۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے بعد وہ اب تک انٹرنیشنل مقابلوں میں نہیں اترے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے بعد انہیں پہلے ٹسٹ سے بھی آرام دیا گیا تھا۔ کانپور میں کھیلا گیا پہلا ٹسٹ ڈرا رہا تھا۔ دوسرا ٹسٹ تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جانا ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم (India vs New Zealand) کو سیریز جیتنے کے لئے یہ میچ جیتنا ہوگا۔ کین ولیمسن (Kane Williamson) کی کپتانی والی کیوی ٹیم نے پہلا ٹسٹ آخری دن ڈرا کرالیا تھا۔

      پاکستان نے اس درمیان منگل کو پہلے ٹسٹ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت بنالی ہے۔ جیت کے ساتھ ٹیم عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل ٹیم انڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ جیت کے بعد اسے 12 پوائنٹ ملے۔ ہندوستانی ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ سری لنکا (Sri Lanka) کی ٹیم پہلے نمبر-1 پر بنی ہوئی ہے۔

      سری لنکا 12 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر

      سری لنکا نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے۔ ٹیم نے یہ میچ جیتا ہے۔ اس کے 12 پوائنٹ ہیں۔ اس کے اوسط پوائنٹ 100 فیصدی ہیں۔ اس وجہ سے ٹیم نمبر-1 پر ہے۔ پاکستان نے اب تک تین مقابلے کھیلے ہیں۔ اس نے 2 میں جیت حاصل کی ہے، جبکہ ایک میں ہار ملی ہے۔ اس کے کل 24 جبکہ اوسط پوائنٹ 66.66 فیصدی ہیں۔ ٹیم انڈیا کے 5 میچوں کے بعد 30 پوائنٹ ہیں۔ ٹیم انڈیا 50 فیصدی پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ ویسٹ انڈیز چوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔ دونوں کے 33.33 فیصدی پوائنٹ ہیں۔ انگلینڈ 29 فیصدی پوائنٹ کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔ بنگلہ دیش نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور اس کا کھاتہ نہیں کھلا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: