உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK Asia Cup:آٹھ دن میں دوسری مرتبہ ٹیم انڈیا کی ہوگی پاکستان سے ٹکر، پچھلے میچ میں پانچ وکٹوں سے دی تھی پاک کو شکست

    Asia Cup 2022: کل چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    Asia Cup 2022: کل چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    IND vs PAK Asia Cup: ہندوستان نے ایشیا کپ میں لگاتار چوتھی بار پاکستان کو ہرایا تھا۔ اس سے پہلے 2016 میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      IND vs PAK Asia Cup: ایشیا کپ میں ایک اور ہائی وولٹیج مقابلہ اتوار (4 ستمبر) کو کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کے سوپر4 میں ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ پہلے ہی سوپر میں پہنچ گئی تھی۔ وہیں، پاکستان نے جمعہ دو ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف بڑی جیت حاصل کر کے اگلے دور میں جگہ بنائی ہے۔

      دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ اتوار کو ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پھر دونوں ٹیمیں 10 ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ میں آمنے سامنے رہیں۔ ٹیم انڈیا نے گزشتہ سال اسی میدان پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔ ہاردک پانڈیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ کی بلے بازی اور بھونیشور کمار کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے وہ میچ جیتا تھا۔

      سوپر-4 میں ہندوستان کا شیڈول
      سوپر-4 کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان تین ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد چار ستمبر کو ٹیم انڈیا پاکستان کے کلاف اترے گی۔ ٹیم انڈیا چھ ستمبر کو سری لنکا اور آٹھ ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      PAK vs HK: یہ 5کھلاڑی پاکستان کودلائیں گے جیت، پھرہوگا ہندوستان- پاکستان کے درمیان مقابلہ

      Asia Cup 2022: پاکستان نے ہندوستان سے نہیں لی نصیحت، بابراعظم کی ٹیم کوہوسکتا ہے بڑا نقصان

      یہ بھی پڑھیں:
      Asia Cup 2022: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر

      Asia Cup 2022:پاکستان کا گیندباز پھر قہر ڈھانے کیلئے ہے تیار، ہوسکتا ہے ہندوستان سے مقابلہ

      پاکستان سے لگاتار چار میچ جیتا ہے ہندوستان
      ہندوستان نے ایشیا کپ میں لگاتار چوتھی بار پاکستان کو ہرایا تھا۔ اس سے پہلے 2016 میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس کے بعد 2018 ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں 8 وکٹ سے اور پھر دوسرے میچ میں 9 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: