உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK Asia Cup T20 Live Streaming:دبئی میں ہند-پاک میچ، جانیے ٹی وی-فون پر کیسے دیکھیں

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کی تمام تفصیلات جانیے۔

    Asia Cup 2022: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کی تمام تفصیلات جانیے۔

    IND vs PAK Asia Cup T20 Live Streaming: یہ میچ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ڈی ڈی اسپورٹس چینل کے لیے کوئی چارج نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ بغیر کسی رقم کے اس سیریز کے میچ دیکھ سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      IND vs PAK Asia Cup T20 Live Streaming:ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا مقابلہ دبئی میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دس مہینوں بعد دونوں ملک آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے پہلے دونوں اسی میدان پر 24 اکتوبر 2021 میں ٹی-20 ورلڈ میں کھیلے تھے، جس میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے جیت ملی تھی۔

      پچھلی مرتبہ جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں تب وراٹ کوہلی کپتان تھے۔ انہوں نے ٹی-20 ورلڈ کپ سے پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے بعد ٹی-20 کی کپتانی چھوڑ دیں گے۔ان کے لئے بطور کپتان پاکستان کے خلاف آخری میچ بھولنے والا تھا۔ ٹیم انڈیا کو پہلی بار ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی۔ روہت شرما ٹورنامنٹ کے بعد باقاعدہ کپتان بن گئے۔ پاکستان سے بدلہ لینا اس وقت روہت کی ذمہ داری ہے۔

      آئیے جانتے ہیں اس میچ کے ٹیلی کاسٹ اور آن لائن اسٹریمنگ سے وابستہ تمام معلومات

      کب ہوگا ہند-پاک کا میچ ؟
      پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ 28 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

      پاکستان اور ہندوستان کا میچ کہاں کھیلا جائے گا؟
      پاکستان اور ہندوستان کے درمیان یہ میچ دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

      پاکستان اور ہندوستان کا میچ کب شروع ہوگا؟
      پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ ہندوستان وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 7 بجے ہوگا۔

      کون سے ٹی وی چینل پر ٹیلیکاسٹ ہوگا میچ؟
      ایشیا کپ کے ٹیلی کاسٹ کے رائٹس اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے پاس ہیں۔ آپ یہ میچ اسٹار اسپورٹس 1، اسٹار اسپورٹس 3، اسٹار اسپورٹس سلیکٹ ایچ ڈی پر دیکھ سکتے ہیں۔

      فون یا لیپ ٹاپ پر لائیو میچ کیسے دیکھیں؟
      ہندوستان میں اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

      مفت میں میچ کیسے دیکھیں؟
      یہ میچ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ڈی ڈی اسپورٹس چینل کے لیے کوئی چارج نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ بغیر کسی رقم کے اس سیریز کے میچ دیکھ سکتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ASIA CUP 2022: ہند-پاک میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز

      یہ بھی پڑھیں:

      ہندوستان کے ساتھ پاکستان کوبھی کوہلی کی سنچری کا انتظار، شاداب خان نے کوہلی کو بتایا لیجنڈ

      دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ-11
      ہندوستان: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اشون/اویش خان، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، یوجیندر چہل۔

      پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دہانی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: