உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: محمد شمی کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کے خلاف فیس بک کی کارروائی

    پاکستان کے خلاف مقابلے میں محمد شمی سمیت کوئی بھی ہندوستانی گیند باز نہیں چلا۔ کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا، لیکن محمد شمی پر ان کے مذہب سے متعلق تبصرے کئے گئے۔

    پاکستان کے خلاف مقابلے میں محمد شمی سمیت کوئی بھی ہندوستانی گیند باز نہیں چلا۔ کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا، لیکن محمد شمی پر ان کے مذہب سے متعلق تبصرے کئے گئے۔

    IND vs PAK, T20 World Cup 2021: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے پیر کو کہا کہ اس نے ہندوستانی کرکٹر محمد شمی کے خلاف نازیبا الفاظ کو فوراً ہٹانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کا کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ حالانکہ محمد شمی کے مذہب سے متعلق ان پر تبصرہ کیا گیا۔ 

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کو ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے سپر-12 مرحلے کے مقابلے میں اتوار کو پاکستان سے 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد ٹیم کے اسٹار گیند باز محمد شمی (Mohammad Shami) کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا تبصرہ کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں، ان کے مذہب کو بھی اس سے جوڑا گیا۔ اب سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے پیر کو کہا کہ اس نے ہندوستانی کرکٹر محمد شمی کے خلاف نازیبا الفاظ کو فوراً ہٹانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ محمد شمی ہی نہیں، اس میچ میں کسی بھی ہندوستانی گیند باز کو وکٹ لینے میں کامیابی نہیں ملی۔ محمد شمی نے 3.5 اوور میں 43 رن لٹائے۔ عالمی کپ کی تاریخ میں پاکستان سے پہلی بار ہندوستانی ٹیم کی شکست کے بعد محمد شمی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی کمپنی نے کہا کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا جاری رکھے گی، جو اس کے کمیونٹی کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

      فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا، ’کسی کو بھی کہیں بھی نازیبا برتاو کا تجربہ نہیں ہونا چاہئے اور ہم اسے اپنے اسٹیج پر نہیں چاہتے ہیں۔ ہم نے ایک ہندوستانی کرکٹر سے متعلق نازیبا برتاو سے متعلق تبصروں کو ہٹانے کے لئے فوراً اقدامات شروع کئے اور ہم ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا جاری رکھیں گے، جو ہمارے کمیونٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں‘۔

      ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے حال ہی میں اپنے استحصال سے متعلق پالیسی کو اپڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو سبھی عوامی شخصیات کے تحفظ میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ’اس کے علاوہ، ہمارے پاس ’ہیڈن ورڈس‘ جیسے آلات ہیں، جو آپ کے قابل توہین تبصروں اور پیغامات کا تجربہ یا اندازہ لگانے پر آپ کو تحفظ فراہم کرتی ہیں‘۔

      محمد شمی حال کے وقت میں ہندوستان کے سب سے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک رہے ہیں اور گزشتہ 5 سال میں انہوں نے اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں نے اتوار کی رات پاکستان کےخلاف ان کی کارکردگی کو ان کے مذہب سے جوڑا۔ ہندوستان کو اتوار کو ٹی-20 عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران محمد شمی سمیت ہندوستان کے تمام گیند باز ناکام ثابت ہوئے۔ اس پورے معاملے پر عظیم کرکٹر سچن تندولکر اور ویریندر سہواگ سمیت سابق اور موجودہ ہندوستانی کرکٹروں نے محمد شمی کی حمایت کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: