اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی عظیم کرکٹر کا بڑا بیان- بابر اعظم کی کامیابی میں رضوان کا اہم تعاون، ویڈیو سے سمجھیں پورا ماجرا

    ہندوستانی عظیم کرکٹر کا بڑا بیان- بابر اعظم کی کامیابی میں رضوان کا اہم تعاون

    ہندوستانی عظیم کرکٹر کا بڑا بیان- بابر اعظم کی کامیابی میں رضوان کا اہم تعاون

    ہندوستانی ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) نے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کی جم کر تعریف کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ بابر اعظم کی کامیابی کے پیچھے محمد رضوان کی بلے بازی کا اہم تعاون ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) میں آج سے ہندوستانی ٹیم کی مہم شروع ہو رہی ہے۔ ٹیم انڈیا اس مشہور ٹورنا منٹ کا پہلا مقابلہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ دبئی میں کھیلے گی۔ آئندہ مقابلے سے متعلق دونون ممالک کے فینس کافی پرجوش ہیں۔ میچ شروع ہونے سے ہندوستانی ٹیم کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ (Harbhajan Singh) نے بڑا بیان دیا ہے۔ دراصل، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ محمد رضوان (Mohammad Rizwan) ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

      دراصل، انسٹا گرام پر کھیل شیل (khelshel) نام سے ایک پاکستانی صارف نے ہربھجن سنگھ کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہربھجن سنگھ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جم کر سراہنا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سابق عظیم اسپنر سے جب پوچھا گیا کہ بابر اعظم کے علاوہ دوسرا کون سا پاکستانی کھلاڑی ہے، جس سے ہندوستانی ٹیم کو بچ کر رہنا چاہئے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ محمد رضوان۔ رضوان ایسے کھلاڑی ہیں، جس سے ہندوستان کو بچ کر رہنا ہوگا۔ محمد رضوان میچ کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر کوئی بابر اعظم سے متعلق بات کرتا ہے، لیکن محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں، جو میچ کو آگے بڑھاتے ہیں اور ٹیم کو جیت دلانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

      ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔
      ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک ایسے کھلاڑی ہیں، جو میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔


      اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ میری نظر میں بابر اعظم کی کامیابی کے پیچھے بھی محمد رضوان کی بلے بازی کا اہم تعاون رہا ہے۔ رضوان کے سبب ہی بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں آگے بڑھے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان-پاکستان مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کے لئے بابر اعظم کا وکٹ جتنا اہم ہوگا، اتنا ہی اہم محمد رضوان کا وکٹ بھی رہے گا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Khel Shel (@khelshel)






      واضح ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ 28 اگست کو ہونا ہے۔ بھلے ہی ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ہیں، لیکن بحث وراٹ کوہلی کی زیادہ ہو رہی ہے۔ وراٹ کوہلی اپنی فارم کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کروڑوں کرکٹ فینس ان کے 71ویں سنچری کا انتظار تقریباً تین سال سے کر رہے ہیں۔ اس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ایک دن پہلے پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے وراٹ کوہلی سے ملاقات کرکے ان کے فارم میں آںے کی دعا کی۔ اب پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی جلد از جلد سنچری لگائیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: روہت شرما کا پاکستانی صحافی کو دلچسپ جواب، اوپننگ کے سوال پر بولے- تھوڑا تو سیکریٹ...

      یہ بھی پڑھیں۔

      IND vs PAK میچ سے پہلے کوہلی نے بابراعظم کو بتایا دنیا کا بہترین بلے باز، ایک خوبی نے جیت لیا دل
      شاداب خان ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ 26 اگست (جمعہ) کو انہوں نے ہندوستان پاکستان مقابلے سے پہلے پریس کانفرنس میں وراٹ کوہلی سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوہلی ایشیا کپ میں سنچری لگائیں، لیکن پاکستانی ٹیم کے خلاف نہیں۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ کوہلی ایک لیجنڈ ہیں اور ابھی بھی ایک عظیم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے ان کے کھیل میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی اور چاہتا ہوں کہ وہ ٹورنا منٹ میں لمبی اننگ کھیلیں‘۔

       پاکستان کو تیسرا ایشیا کپ خطاب دلانا چاہتے ہیں شاداب خان

      سال کے شاداب خان نے پاکستان کے لئے 64 ٹی20 مقابلوں میں 73 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا اکنامی ریٹ 7.11 کا ہے، جو  ٹی20 کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔ ٹسٹ اور ونڈے میں وہ ٹیم کی طرف سے نصف سنچری لگا چکے ہیں۔ اس بار ان کی خواہش ایشیا کپ میں پلیئر آف دی سیریز بننے کی ہے۔ ساتھ ہی وہ پاکستان کو تیسرا ایشیا کپ خطاب دلانے میں اہم کردار نبھانا چاہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: