اپنا ضلع منتخب کریں۔

    India vs Pakistan: پاکستان کے خلاف ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو کرنا ہوگا کمال، جانئے ٹیم انڈیا کی حکمت عملی

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر4 میں مقابلہ آج، جانئے ایشیا کپ میں کون کس پر بھاری؟

    IND vs PAK: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سپر4 میں مقابلہ آج، جانئے ایشیا کپ میں کون کس پر بھاری؟

    Asia Cup 2022, India vs Pakistan Match Preview: ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں 4 ستمبر (اتوار) کو ایشیا کپ کے سپر-4 مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ لیگ اسٹیج میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی ہے۔ حالانکہ اب پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ پاکستان کے خلاف ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کا چلنا بے حد ضروری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کو اگر اپنے سخت حریف پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کے سپر-4 میں گزشتہ میچ کی طرح جیت درج کرنی ہے تو اس کے ٹاپ آرڈر کو بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ ساتھ ہی تیز گیند بازوں کو بھی اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی ہوگی۔ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی پاور پلے میں کارکردگی اگر پریشانی ہے تو غیر تجربہ کار اویش خان کی ڈیتھ اووروں کی گیند بازی بھی ٹیم منیجمنٹ کے لئے باعث تشویش ہے۔ ایسے میں ہندوستان کو گیند بازی اٹیک میں تبدیلی کرنے کی ضرورت نظر آتی ہے کیونکہ اس کا سامنا پاکستان سے ہے۔ پاکستان نے گزشتہ میچ میں ہانگ کو 155 رنوں سے شکست دیا ہے۔

      ہندوستان کو رویندر جڈیجہ کی کمی بھی محسوس ہوگی، جو زخمی ہونے کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم انڈیا میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں چیف کوچ راہل دراوڑ نے داہنے اور بائیں ہاتھ کے بلے باز کا امتزاج بنانے کے لئے رویندر جڈیجہ کو چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لئے بھیجا تھا۔ اس میچ میں رشبھ پنت کو باہر رکھا گیا تھا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا کپتان روہت شرما اور راہل دراوڑ اتوار کے روز بھی ایسا کوئی داوں کھیلتے ہیں، لیکن یہ کہنا کوئی حیرانی کی بات نہیں ہوگی کہ اگر ٹاپ آرڈر کے چھ بلے بازوں میں بائیں ہاتھ کے کسی بلے باز کو شامل کرنا ہے تو صرف رشبھ پنت ہی اس کے لئے مناسب نظر آتے ہیں۔

       ہندوستان کو رویندر جڈیجہ کی کمی بھی محسوس ہوگی، جو زخمی ہونے کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

      ہندوستان کو رویندر جڈیجہ کی کمی بھی محسوس ہوگی، جو زخمی ہونے کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔


      گزشتہ اتوار کو وہ ہاردک پانڈیا تھے، جن کی آل راونڈ کارکردگی سے ہندوستان نے آخری اوور میں دلچسپ جیت درج کی تھی۔ روہت شرما اس میچ میں بھی اپنے دیگر کھلاڑیوں سے اسی طرح کی کارکردگی کی امید کر رہے ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم کے لئے حالانکہ ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کا پاور پلے میں دفاعی رویہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں وراٹ کوہلی یا روہت شرما کوئی بھی مطمئن ہوکر نہیں کھیل پا رہے تھے۔ پچ سست ہونے پر ان کی پریشانی میں اضافہ ہوتا گیا۔

      ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی ہندوستانی ٹاپ آرڈر نے سست بلے بازی کی۔
      ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی ہندوستانی ٹاپ آرڈر نے سست بلے بازی کی۔


      ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی ہندوستانی ٹاپ آرڈر نے سست بلے بازی کی۔ وہ سوریہ کمار یادو کی بہترین اننگ تھی، جس سے کہ ٹیم بڑا اسکور بنانے میں کامیاب رہی۔ ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے سست رفتار کھیل کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ کے ایل راہل نے 39 گیندوں پر 36 رن بنائے، جو ان کی اب تک کی سب سے سست اننگ ہے۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا ہندوستان کو اپنے ٹاپ آرڈر میں جارحیت جوڑنے کے لئے تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ واضح ہے کہ کے ایل راہل، روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نہیں چل پا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: پھر آمنے سامنے ہوں گے ہندوستان اور پاکستان، روہت شرما کو 5 دن میں کھیلنے ہیں تین مقابلے

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: بابراعظم کو آوٹ کرنے کے لئے احسان خان نے چیتے کی طرح لگائی چھلانگ

      کے ایل راہل نے پاکستان کے خلاف گزشتہ میچ میں نسیم شاہ کی جس پہلی گیند کا سامنا کیا تھا، اسی پر وہ بولڈ ہوگئے تھے۔ انہیں ایک اور موقع دیا جانا ضروری ہے، لیکن انہیں اپنے رویے میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان کے بلے بازوں کو بھی پہلے 10 اوور میں زیادہ رن بنانے کی ضرورت ہے۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کو ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اچھی کامیابی ملی ہیں، لیکن جب پہلے بلے بازی کی بات آتی ہے تو اس جوڑی کو خاص کامیابی نہیں ملی ہے۔

      اس کے علاوہ دبئی کی پچ سست کھیل رہی ہے، جس سے کہ بلے بازوں کے لئے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔ ہندوستان کے سامنے ایک اور سوال ہے کہ کیا اویش خان اور ارش دیپ سنگھ دونوں کو آخری الیون میں جگہ ملے گی۔ ہندوستان کے پاس جب اکشر پٹیل کے طور پر کفایتی گیند بازی کرنے والے کھلاڑی کا ایک متبادل موجود ہے۔ ایسے میں دیپک ہڈا کو بلے بازی آل راونڈر یا روی چندر اشون کو گیند بازی آل راونڈر کے طورپر آزمایا جاسکتا ہے۔ پاکستان کے ٹاپ آرڈر کے چھ بلے بازوں میں دو بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زماں اور خوش دل شاہ ہیں۔ ایسے میں بھونیشور کمار اور ہاردک پانڈیا کے ساتھ ایک آف اسپنر رکھنا اچھا تال میل ہوسکتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: