உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup2022: ہندوستان پر جیت کے بعد بابر اعظم نے کہا- محمد نواز کو اس لئے اوپر بھیجا تاکہ وہ...

    ہندوستان کے خلاف جیت میں پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے اہم کردار ادا کیا۔

    ہندوستان کے خلاف جیت میں پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے اہم کردار ادا کیا۔

    India vs Pakistan: پاکستان نے ہندوستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر اپنا پہلا سپر-4 مقابلہ جیت لیا ہے۔ فخر زماں کے آوٹ ہونے کے بعد محمد نواز کا کریز پر آنا سب کو حیران کردینے والا تھا۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محمد نواز کو بلے بازی کرنے چوتھے نمبر پر کیوں بھیجا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup2022) کے دوسرے سپر-4 مقابلے میں پاکستان نے ہندوستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ محمد رضوان اور محمد نواز کی شراکت داری نے پاکستان کو ٹورنا منٹ میں دو پوائنٹ دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہیں ہندوستانی ٹیم ابھی تیسرے مقام پر ہے۔ فخرزماں (Fakhar Zaman) کے آوٹ ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کے بعد محمد نواز بلے بازی کرنے آئیں گے۔ محمد نواز نے کریز پر ٹیم انڈیا کے ساتھ ہی فینس کو بھی حیران کردیا۔

      میچ کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بتایا، ’ہم نے نواز کو لیگ اسپنر سے نمٹنے کے لئے اوپر بھیجا تھا۔ اس میں نواز بخوبی کھڑے اترے‘۔ محمد نواز نے صرف 20 گیندوں میں 42 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے بھی شامل تھے۔ مقابلے کا ’مین آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی محمد نواز کو دیا گیا۔

      ہندوستان اور پاکستان نے اب تک کل 11 ٹی20 مقابلے کھیلے ہیں، جس میں ہندوستان نے 7 اور پاکستان نے بس 3 میچ جیتے ہیں۔ جبکہ ایک میچ ڈرا رہا ہے۔ پاکستان نے دو سالوں میں ہندوستان کے خلاف دو میچ جیتے ہیں۔ پہلا جب 2021 کے ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے آسانی سے ہدف کو حاصل کیا۔ اس میچ میں پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے 3 وکٹ حاصل کئے تھے اور ‘مین آف دی میچُ رہے تھے۔ حالانکہ ایشیا کپ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی ٹورنا منٹ کا حصہ نہیں ہے وہ چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ سے باہر چل رہے تھے۔

      ان دو سالوں میں دوسرا میچ پاکستان نے ایشیا کپ 2022 میں جیتا۔ اس بار محمد رضوان اور محمد نواز نے شاندار 73 رنوں کی شراکت کی۔ پاکستان کا مقابلہ اب ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف 7 ستمبر کو ہونا ہے۔ افغانستان کی ٹیم اپنا گزشتہ مقابلہ سری لنکا سے ہارکر آئی ہے۔ وہیں، پاکستان جیسی بڑی ٹیم کو ہراکر افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ فائنل کے لئے بے حد اہم ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: