உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK: محمد رضوان پہلے اوور میں 2 بار آوٹ ہونے سے بچے، ایک بار تو امپائر نے بھیج دیا تھا پویلین

    محمد رضوان پہلے اوور میں 2 بار آوٹ ہونے سے بچے

    محمد رضوان پہلے اوور میں 2 بار آوٹ ہونے سے بچے

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کے دوسرے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان (IND vs PAK) آمنے سامنے ہیں۔ میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دبئی: محمد رضوان (Mohammad Rizwan) پاکستان کے عظیم بلے باز مانے جاتے ہیں۔ گزشتہ سال اس وکٹ کیپر بلے باز نے اوور آل ٹی20 میں 2 ہزار رن بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی بنایا تھا۔ ایشیا کپ (Asia Cup 2022) کے موجودہ سیزن کے دوسرے مقابلے میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ پہلے ہی اوور میں (IND vs PAK) محمد رضوان کو امپائر نے دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ دے دیا تھا۔ وہ ڈی آر ایس لے کر بچے۔ خبر لکھے جانے تک پاکستان نے 17 اوور میں 6 وکٹ پر 114 رن بنا لئے ہیں۔ محمد رضوان 42 گیندوں پر 43 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے آوٹ کیا۔

      پاکستان کی اننگ کا پہلا اوور تیز گیند باز بھونیشور کمار نے ڈالا۔ پہلی گیند محمد رضوان نے کھیلی۔ دوسری گیند پر وہ لیگ سائڈ پر شاٹ کھیلنے گئے، لیکن گیند بلے سے نہیں لگی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور امپائر نے انہیں آوٹ دے دیا۔ اس کے بعد محمد رضوان نے ریویو لیا۔ رپلے میں واضح تھا کہ گیند اسٹمپ کے اوپر سے جا رہی تھی۔ ایسے میں وہ بچ گئے۔ اوور کی آخری گیند پر محمد رضوان کو لے کر ہندوستانی کھلاڑیوں نے پھر اپیل کی۔



      روہت شرما نے اس بار لیا ریویو

      آخری گیند پر محمد رضوان کے بلے کے نزدیک سے گئی تھی۔ امپائر نے ہندوستان کی اپیل کو ٹھکرا دیا۔ اس کے بعد روہت شرما نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا، لیکن رپلے میں واضح طور پر نظر آرہا تھا کہ گیند ضرور بلے کے نزدیک سے گئی تھی، لیکن اس کا رابطہ نہیں ہوا تھا۔ اس طرح سے پہلے اوور میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ بھونیشور کمار نے تیسرے اوور میں ہندوستانی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔



      کپتان بابر اعظم تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر پُل شاٹ مارنے کے چکر میں آوٹ ہوئے۔ انہوں نے 9 گیند پر 10 گیندوں پر عالمی کپ کے میچ میں انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ سنچری شراکت کرکے ٹیم کو 10 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ انہوں نے نصف سنچری بھی لگائی۔ وہیں فخر زماں 10 رن بناکر اویش خان کا شکار ہوئے۔ بابر اعظم بطور کپتان پہلی بار ایشیا کپ میں اتر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: