உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محمد رضوان کے سب کے سامنے نماز پڑھنے پر وقار یونس نے جتایا فخر، ہرشا بھوگلے نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

    محمد رضوان کے سب کے سامنے نماز پڑھنے پر وقار یونس نے جتایا فخر، ہرشا بھوگلے نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

    محمد رضوان کے سب کے سامنے نماز پڑھنے پر وقار یونس نے جتایا فخر، ہرشا بھوگلے نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

    IND vs PAK, T20 World Cup 2021: پاکستان کے سابق عظیم تیز گیند باز شعیب اختر نے محمد رضوان کے میچ کے دوران نماز ادا کرنے کا ویڈیو شیئر کیا تھا۔ تقریباً 30 سیکنڈ کا یہ ویڈیو ہندوستانی اننگ کے دوران کا ہے۔ ڈرنکس کے وقت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی الگ الگ گروپ میں کھڑے ہیں، لیکن ان سب سے دور محمد رضوان پچ کے پاس بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مشہور کمنٹیٹر اور مشہور کرکٹ جانکار ہرشا بھوگلے (Harsha Bhogle) نے وقار یونس (Waqar Younis) پر تنقید کی ہے۔ دراصل، وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے خلاف محمد رضوان (Mohammad Rizwan) کی کارکردگی کے بارے میں پاکستان کے سابق گیند بازی کوچ وقار یونس کے تبصرہ کو لے کر ہرشا بھوگلے نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ محمد رضوان آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 (ICC T20 World Cup 2021) میں ہندوستان پر پاکستان کی شاندار جیت میں ہیرو کے طور پر ابھرے۔ محمد رضوان نے ہندوستان - پاکستان (India vs Pakistan) کے دوران دبئی میں ڈرنک بریک (پانی کے وقفہ) کے دوران نماز ادا کی تھی۔

      ایسے وقت میں جب ہندوستان کی اننگ کے دوران محمد رضوان کے ذریعہ نماز ادا کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تو سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے ہندوستان - پاکستان کے درمیان تاریخی میچ کے بارے میں اپنے ’سب سے قابل اطمینان‘ لمحے کو شیئر کرکے نئے تنازعہ کو جنم دے دیا۔ شعیب اختر اور پاکستانی صحافی سے بات چیت میں وقار یونس نے کہا کہ محمد رضوان کا میچ کے دوران نماز ادا کرنا ان کے لئے خاص لمحہ تھا۔

      وقار یونس نے ایک پاکستانی نیوز چینل پر کہا، ’محمد رضوان کی میچ کے دوران ہندووں کے درمیان پڑھی گئی نماز میرے لئے بے حد خاص تھی‘۔ وقار یونس کے اس تبصرہ پر کئی لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مشہور کمینٹیٹر ہرشا بھوگلے بھی وقار یونس کے اس بیان سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اپیل کی ہے کہ وقار یونس اپنے  بیان سے متعلق معافی مانگیں۔



      ہرشا بھوگلے نے ایک کے بعد ایک تین ٹوئٹ کئے اور وقار یونس کے بیان کو کھیل جذبہ کے خلاف بتایا۔ ہرشا بھوگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’وقار یونس کے قد کے شخص کے لئے یہ کہنا کہ محمد رضوان کو ہندووں کے سامنے نماز ادا کرتے دیکھنا ان کے لئے بہت خاص تھا، سب سے مایوس کن چیزوں میں سے ایک ہے، جو میں نے سنا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس طرح کی چیزوں کو کھیلنے اور کھیل کے بارے میں بات کرنے کی بہت کوشش کرتے ہیں اور یہ سننا خطرناک ہے‘۔

      انہوں نے مزید لکھا، ’میں یقینی طور پر امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں بہت سارے حقیقی کھیل مداح اس بیان کے خطرناک پہلو کو دیکھ سکیں گے اور میری مایوسی میں شامل ہوں گے۔ ہم جیسے کھیل مداحوں کے لئے لوگوں کو یہ بتانا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ صرف کھیل ہے، صرف ایک کرکٹ میچ ہے‘۔ ہرشا بھوگلے نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’آپ سوچتے ہوں گے کہ کرکٹر ہمارے کھیل کے ایمبسڈر کے طور پر کچھ زیادہ ہی ذمہ دار ہوں گے۔ مجھے یقین ہے کہ وقار یونس کی طرف سے معافی آئے گی۔ ہمیں کرکٹ کی دنیا کو جوڑنے کی ضرورت ہے، مذہب سے تقسیم کی نہیں‘۔



      واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے سپر-12 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان 10 وکٹ سے ہار گیا تھا۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستان پر پہلی جیت ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی فاتح ٹیم کے ہیرو محمد رضوان کو گلے لگانا میچ کی سب سے اچھی تصویروں میں ایک تھی۔ ہندوستان کے سابق کپتان اور ٹیم کے مینٹار مہندر سنگھ دھونی کو بھی کھیل ختم ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم، شعیب ملک اور تیز گیند باز شہنواز دہانی سمیت پاکستان کے کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کے اس طرح سے ملاقات کی سوشل میڈیا پر جم کر تعریف ہوئی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: