T20 ورلڈ کپ میں ہند-پاک میں ٹکر آج ، جانیے کب اور کیسے دیکھ پائیں گے یہ میچ
T20 ورلڈ کپ میں ہند-پاک میں ٹکر آج ، جانیے کب اور کیسے دیکھ پائیں گے یہ میچ۔(Indian cricket team instagram)
دونوں ٹیمیں ایک سال بعد ٹی20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پچھلی مرتبہ دبئی میں پاکستان نے شاہین آفریدی کی خطرناک گیندبازی اور بابر اعظم-محمد رضوان کی زبردست اننگ کی بدولت ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج اتوار 23 اکتوبر کو بڑا میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان کے سامنے روایتی حریف پاکستان کی ٹیم ہوگی۔ دونوں کے درمیان یہ میچ ملبورن میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ پہلا میچ ہوگا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ مہم کی شروعات کرنا چاہے گی۔ ٹیم انڈیا اس میچ کو جیت کر شائقین کو دیوالی کا تحفہ دینے اترے گی۔
دونوں ٹیمیں ایک سال بعد ٹی20 ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پچھلی مرتبہ دبئی میں پاکستان نے شاہین آفریدی کی خطرناک گیندبازی اور بابر اعظم-محمد رضوان کی زبردست اننگ کی بدولت ٹیم انڈیا کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ ٹیم انڈیا پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں پاکستان سے ہارا تھا۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا اُس ہار کا بدلہ لینے اترے گی۔ ہیڈ ٹو ہیڈ: دونوں تیموں کے درمیان اب تک 11ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گئے ہیں۔ اس دوران ہندوستان نے آٹھ میچ اپنے نام کیے ہیں۔ پاکستان نے تین میچوں میں ہی جیت حاصل کی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بات کریں تو دونوں کےد رمیان 6 میچ ہوئے ہیں۔ اس میں ٹیم انڈیا پانچ جب کہ پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے۔
کب ہوگا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ؟ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑا میچ آج 23 اکتوبر یعنی اتوار کو ہے۔
پاکستان اور ٹیم انڈیا کا میچ کب شروع ہوگا؟ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے شروع ہوگا۔ ٹاس دوپہر 1:00 بجے ہوگا۔
میچ کس ٹی وی چینل پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا؟ اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نشر کرنے کے حقوق حاصل ہیں۔ ہندی اور انگریزی کے علاوہ آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھ سکتے ہیں۔
فون یا لیپ ٹاپ پر لائیو میچ کیسے دیکھیں؟ اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
مفت میں میچ کیسے دیکھیں؟ یہ میچ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر ڈی ڈی فری ڈش میں ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ ڈی ڈی اسپورٹس چینل کے لیے کوئی چارج نہیں ہے۔ ایسی صورت حال میں، آپ بغیر کسی پیسے کے یہ میچ دیکھ سکتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔