اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں یہ پاکستانی کھلاڑی، شاہین سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ گیندباز

    ٹیم انڈیا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں یہ پاکستانی کھلاڑی، شاہین سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ گیندباز.(Indian cricket team instagram)

    ٹیم انڈیا کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں یہ پاکستانی کھلاڑی، شاہین سے بھی زیادہ خطرناک ہے یہ گیندباز.(Indian cricket team instagram)

    اس مرتبہ بھی پاکستان کے کچھ چنندہ کھلاڑی اپنے دم پر پاکستان کو جیت دلاسکتے ہیں۔ یہاں ہم ایسے ہی کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بتارہے ہیں، جو ہندوستان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے ساتھ ہے۔ ٹیم انڈیا اس میچ میں 2021 ورلڈ کپ کی ہار کا بدلہ لینے کے ارادے سے اترے گی۔ گزشتہ سال شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے مل کر ہندوستان سے میچ چھین لیا تھا۔ اس مرتبہ بھی پاکستان کے کچھ چنندہ کھلاڑی اپنے دم پر پاکستان کو جیت دلاسکتے ہیں۔ یہاں ہم ایسے ہی کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بتارہے ہیں، جو ہندوستان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

      1. بابر اعظم
      پاکستان کے کپتان بابر اعظم موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی کپتان بنے تھے، جن کی قیادت میں پاکستان نے ہندوستان سے کوئی ورلڈ کپ میچ جیتا تھا۔ بابر ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بہترین بلے بازوں مین شمار کیے جاتے ہیں۔

      2. محمد رضوان
      2021 میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی جیت میں بابر کے ساتھ رضوان نے 150 رن سے زیادہ کی شراکت داری کر کے اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ وہ موجود وقت مین دنیا کے نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز ہیں۔ رضوان پچھلے دو سال میں لگاتار پاکستان کے لیے رن بناتے آرہے ہیں۔ ایشیا کپ میں بھی انہوں نے ہندوستان کے خلاف اچھی بلے بازی کی تھی۔ ہندوستان کو رضوان کو بھی جلدی آوٹ کرنے کے لیے پلان بنانا ہوگا۔

      3. شاہین آفریدی
      شاہین آفریدی موجودہ وقت میں دنیا کے سب سے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ روہت شرما، ولکیش راہل اور وراٹ کوہلی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ ٹیم انڈیا کو شاہین سے محتاط رہنا ہوگا۔ وہ چوٹ سے واپس آنے کے بعد اچھا مظاہرہ کررہے ہیں۔ خاص طور پر روہت راہل کو شاہین کے خلاف خاص منصوبہ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

      4. حارث رؤف
      پاکستان کے تیز گیند باز حارث روف بھی ٹیم انڈیا کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ روف اپنے شاندار اسپیڈ اور اچھال سے کسی بھی بلے باز کو پریشان کرسکتے ہیں۔ سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھی کہا ہے کہ روف مشکل اوور کریں گے اور ان کے اندر میچ پلٹنے کی صلاحیت ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے وہ شاہین سے زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں، کیونکہ شاہین آفریدی اب تک پوری طرح سے اپنی تال میں نہیں لوٹے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      لیجنڈ کرکٹر نے کیا خبردار، شاہین نہیں یہ پاکستانی گیند باز ہے ٹیم انڈیا کیلئے بڑا خطرہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ہندوستان اور پاکستان کے فینس کا مزہ ہوسکتا ہے خراب؟ جانئے 23 اکتوبر کو کیسا رہے گا موسم

      5. شاداب خان
      پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان ایک اوور میں میچ پلٹنے والے کھلاڑی نہیں ہیں، لیکن ہندوستان کو انہیں کمتر سمجھنے کی بھول نہیں کرنی چاہیے۔ شاداب اہم مواقع پر وکٹ لینے میں ماہر ہیں اور بلے کے ساتھ فائدہ مند رن بھی بناتے ہیں۔ شاداب ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں مین سے ایک ہیں اور ہندوستان کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: