نئی دہلی: ہندوستان اور جنوبی افریقہ ونڈے سیریز (India vs South Africa) میں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ونڈے 19 جنوری یعنی آج سے پارلے میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقہ نے شاندار شروعات کی ہے۔ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں تین ونڈے میچ کھیلیں گی۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ نے ٹسٹ سیریز (IND vs SA) میں ہندوستان کو سے ہرایا تھا۔ ونڈے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) کی غیر موجودگی میں کے ایل راہل (KL Rahul) ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ ٹیمبا باووماجنوبی افریقہ کے کپتان ہیں۔ ٹسٹ سیریز میں ملی شکست کے بعد ہندوستان ونڈے سیریز میں واپسی کرنے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے بیتاب ہوگا۔
کے ایل راہل (کپتان): کے ایل راہل ہندوستانی ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ ہندوستان بنام جنوبی افریقہ پہلے ونڈے میں بطور سلامی بلے باز کھیلیں گے۔ کے ایل راہل نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں سنچری لگائی تھی۔ دائیں ہاتھ کا یہ بلے باز اس وقت شاندار بلے بازی فارم میں ہے۔ وہ بلے بازی میں ٹیم کو شاندار شروعات دینے کی کوشش کریں گے۔

ونڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹنے کے بعد وراٹ کوہلی پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ہر فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سے خود کو الگ کرلیا ہے۔
وراٹ کوہلی: وراٹ کوہلی ہندوستان کے لئے تیسرے نمبر کے بلے باز ہوں گے۔ ونڈے ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹنے کے بعد وراٹ کوہلی پہلا میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے ہر فارمیٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سے خود کو الگ کرلیا ہے اور اب وہ پوری طرح سے اپنی بلے بازی پر دھیان دیں گے۔
شکھر دھون: ٹیم کے دوسرے اوپنر شکھر دھون ہوں گے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں شکھر دھون اننگ کی شروعات کرنے کے لئے اچھے متبادل ہوں گے۔ سلامی بلے باز کے طور پر شکھر دھون کے پاس بلے بازی کا کافی تجربہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال مارچ میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔ شکھر دھون نے ایک گیم میں 96 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہوں نے جولائی 2021 میں سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز کے دوران بھی بہترین اننگ کھیلی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔