وراٹ کوہلی اور راہل دراوڑ نے سنچورین کی تاریخی جیت کے بعد کیا ڈانس، دیکھیے وائرل Video
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فینس کا کہنا ہے کہ دراوڑ کوچ کی طرح تو نہیں لگ رہے ہیں البتہ وہ ٹیم میں کھیلنے اور مزہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کی ہی طرح نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فینس کا کہنا ہے کہ دراوڑ کوچ کی طرح تو نہیں لگ رہے ہیں البتہ وہ ٹیم میں کھیلنے اور مزہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کی ہی طرح نظر آرہے ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان نے باکسنگ ڈے (Boxing Day Test) ٹسٹ میچ میں میزبان ساوتھ افریقہ (India vs South Africa) کے خلاف سنچورین میں تاریخی جیت درج کی۔ ٹیم انڈیا نے 113 رنوں سے پہلا ٹسٹ میچ جیتا ہے۔ سنچورین میدان پر ہندوستان کی یہ ابھی تک کی پہلی جیت تھی۔ اس طرح سے ٹیم نے سال کا اختتام جیت کے ساتھ کیا ہے۔ ٹیم نے اس کے ساتھ سیریز میں 1-0 کی سبقت بھی بنالی ہے۔ اس جیت کے بعد جب ٹیم انڈیا ہوٹل واپس لوٹی، تو وہاں کے اسٹاف نے ٹیم کا زبردست استقبال کیا۔
اس درمیان، ہندوستان ٹسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور کوچ راہل دراوڑ (Rahul Dravid) بھی ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے۔ دونوں کے ڈانس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر کوہلی کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہورہاتھا تاہم لوگوں نے اس ویڈیو میں دراوڑ کو بھی ڈانس کرتے ہوئے پکڑلیا ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فینس کا کہنا ہے کہ دراوڑ کوچ کی طرح تو نہیں لگ رہے ہیں البتہ وہ ٹیم میں کھیلنے اور مزہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کی ہی طرح نظر آرہے ہیں۔
Cannot ask for a better end to 2021! 👏 👏@28anand captures the essence and vibes in Centurion post #TeamIndia's historic Test win at SuperSport Park. 👌 👌 #SAvIND
اس سے پہلے آر اشون (R Ashwin)، چیتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) اور تیز گیند باز محمد سراج (Mohammed Siraj) کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہورہا تھا۔ اشون نے ڈانس کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میچ کے بعد کی تصویریں کافی بورنگ تھیں، اس وجہ سے پہلی بار پجارا نے محمد سراج اور آپ کے ساتھ پیر ہلا کر اسے یادگار بنانے کا فیصلہ کیا۔ کیا جیت ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔