گزشتہ سال کے آخر میں دو ونڈے سیریز نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے گنوانے والی ٹیم انڈیا سری لنکا کے خلاف نئے سال میں جیت سے آغاز کرنا چاہے گی۔ ایشیائی حریف سری لنکا کے خلاف ہندوستان کا ونڈے میں ریکارڈ اچھا ہے، خاص طور پر اپنے گھر میں۔ سری لنکا سے ہندوستان نے گزشتہ سبھی نو دوطرفہ گھریلو سیریز جیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گھر اور باہر سری لنکا کے خلاف گزتہ نو سیریز سے ٹیم انڈیا ناقابل شکست رہی ہے۔ اسی سیریز سے ٹیم انڈیا اپنے ورلڈ کپ مہم کو بھی جانچنا چاہے گی۔
ورلڈ کپ سے پہلے کھیلنے ہیں 15 میچ ونڈے ورلڈ کپ کا 13 واں سیزن ہندوستان کی میزبانی میں 10 مہینوں بعد شروع ہوگا۔ ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ سے پہلے قریب 15 میچ کھیلنے کے لیے ملیں گے۔ ان مین ایشیا کپ کے میچ بھی شامل رہیں گے۔ اس لئے مینجمنٹ ٹیم انڈیا کو بھی حتمی شکل دینے کی سمت میں کام کرے گا۔
شمی، سراج، ملک اور ارشدیپ میں سے کوئی ایک بیٹھ سکتا ہے باہر تیز گیند باز محمد شمی، محمد سراج، عمران ملک اور ارشدیپ سنگھ میں سے کوئی ایک گیندباز باہر بیٹھے گا، کیونکہ ایک تیز گیند باز کی کمی ہاردک پانڈیا پوری کردیں گے۔ اسپن کے لیے آل راونڈر اکشر پٹیل کی جگہ قریب قریب طئے ہے۔ دوسرے اسپنر کے لیے یوجیندر چہل کو ترجیح ملتی ہے یا پھر نوجوان آل راونڈر واشنگٹن سندر پر ٹیم انتظامیہ داو لگائے گی، یہ بھی دیکھنا ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ 11 ٹیم انڈیا: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو/ شریاس ایر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، اکشر پٹیل، محمد شمی، محمد سراج۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔