موہالی۔ رویندر جڈیجا (Ravindra Jadeja) نے ایک اور بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔ ہندوستان اور سری لنکا India vs Sri Lanka کے درمیان موہالی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ (IND vs SL) کے دوسرے دن سنیچر کو اسٹار آل راؤنڈر جڈیجہ نے ایک خاص ریکارڈ بنایا ہے۔ میچ کے دوسرے دن وہ لنچ تک 102 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔ اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 5034 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 رنز اور 400 وکٹیں لینے والے ہندوستان کے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق ہندستانی کپتان کپل دیو Kapil Dev کے نام تھا۔ لنچ تک ہندوستان نے 7 وکٹوں پر 468 رنز بنا لیے ہیں۔
سابق کپتان کپل دیو ہندوستان کے لیے 356 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 9031 رنز نکلے۔ اس کے علاوہ کپل نے 687 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 175 رنز کی سب سے بڑی اننگز بھی کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی رویندر جڈیجہ موہالی میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا 284 واں میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگز کے دوران بین الاقوامی کرکٹ میں 5000 رنز بھی مکمل کیے۔ اس کے علاوہ جڈیجا نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 468 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ وہ انجری سے واپسی کر رہے ہیں لیکن اب تک انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
کیریئر کی دوسری سنچرییہ 33 سالہ رویندرا جدیجا کی بین الاقوامی کرکٹ میں دوسری سنچری ہے۔ اس میچ سے قبل انہوں نے 57 ٹیسٹ کی 84 اننگز میں 34 کی اوسط سے 2195 رنز بنا چکے تھے۔ ایک سنچری اور 17 نصف سنچریاں لگائی تھیں۔ 232 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ساتھ ہی ون ڈے کی 113 اننگز میں 33 کی اوسط سے 2411 رنز بنائے۔ 13 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے 188 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔ T20 انٹرنیشنل کی بات کریں تو انہوں نے 326 رنز بنائے ہیں اور 48 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ آئی پی ایل 2022 کے لیے سی ایس کے CSK نے انہیں 16 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔