ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ونڈے سیریز کا دوسرا میچ کولکاتہ کے مشہور ایڈن گارڈنس میں آج جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا نے تین ونڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔ اب وہ سیری زپر قبضۃ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اس میچ میں سچن تینڈولکر کا ایک خاص ریکارڈ توڑ سکتے ہیں لیکن اس کے لیے انہیں کافی محنت کرنی پڑے گی۔ کوہلی کو 171 رن بنانے ہوں گے۔
ہندوستان-سری لنکا کے درمیان کولکاتہ میں کھیلے جانے والا میچ کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔ اس میں ٹیم انڈیا جیت حاصل کر کے سیریز پر قبضہ کرنا چاہے گی۔ دوسری جانب سری لنکائی ٹیم جیت کے ساتھ سیریز میں واپسی کی کوشش کرے گی۔ اس میچ میں وراٹ ، سچ کا ایک خاص ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔ دراصل، ایڈن گارڈنس میں سب سے زیادہ ونڈے رن بنانے کا ریکارڈ سچن کے نام درج ہے۔ انہوں نے اس میدان میں 12 ونڈے اننگز میں 496 رن بنائے ہیں۔ اس معاملے میں کوہلی تیسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 6 اننگز میں 326 رن بنائے ہیں۔ کوہلی نے اس میدان پر ایک سنچری اور تین نصف سنچری اسکور کی ہیں۔ محمد اظہرالدین 332 رنوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما پانچویں نمبر ہیں۔ انہوں نے دو میچوں میں 271 رن بنائے ہیں۔ روہت شرما نے اسی میدان پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:
کولکاتہ کے ایڈن گارڈنس میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز
496 رنز - سچن ٹنڈولکر (ہندوستان)
332 رنز – محمد اظہر الدین (ہندوستان)
326 رنز – وراٹ کوہلی (ہندوستان)
306 رنز – اروند ڈی سلوا (سری لنکا)
271 رنز – روہت شرما (ہندوستان)
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔