உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL: شریاس کے بعد بومراہ اور شمی نے کرائی ٹیم انڈیا کی واپسی، پہلے دن سری لنکا کے 6 وکٹ گرے

    سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میں بمراہ اور شمی نے کرائی ٹیم انڈیا کی واپسی۔

    سری لنکا کے خلاف ٹسٹ میں بمراہ اور شمی نے کرائی ٹیم انڈیا کی واپسی۔

    صرف 50 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی سری لنکن ٹیم کو اپنے سب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کی ضرورت تھی اور سابق کپتان نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ میتھیوز نے کچھ بہترین اسٹروکس کی مدد سے اپنی ٹیم کو 100 رنز کے قریب پہنچایا اور دن کا کھیل بہتر انداز میں ختم کرنے جارہے تھے۔ لیکن۔۔۔۔

    • Share this:
      بنگلورو: بنگلور میں ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ (India vs Sri Lanka 2nd Test) کا پہلا دن مکمل طور پر گیند بازوں کے نام رہا۔ ایک طرف ہندوستانی بلے باز سری لنکن اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے تو شام کو ہندوستانی فاسٹ باؤلرز نے گلابی گیند(Pink Ball) سے سری لنکن بیٹنگ کو ہلا کر رکھ دیا۔ پہلے دن ایم چناسوامی کی مجموعی طور پر 16 وکٹیں گریں جس میں پہلی ہندوستانی اننگز صرف 252 رنز پر سمٹ گئی۔ اس کے جواب میں سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے تھے۔ اینجلو میتھیوز(Angelo Mathews) سری لنکا کی طرف سے کھیل رہے تھے لیکن جسپریت بمراہ کو دن کا کھیل ختم ہونے سے چند اوور قبل ہی ان کی وکٹ مل گئی۔ سری لنکا اب بھی ہندوستان کے اسکور سے 166 رنز پیچھے ہے۔

      ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پہلی بار کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں توقع کے مطابق گیند بازوں کا غلبہ رہا۔ سری لنکا کے اسپنروں نے ہندوستان کے 8 وکٹ لیتے ہوئے ٹیم انڈیا کو بڑے اسکور تک نہیں پہنچنے دیا۔ تاہم شریاس ایر کی 92 رنز کی زبردست اننگز کے زور پر ہندوستانی ٹیم نے کچھ واپسی کی۔ اس کے بعد ہندوستان کی باری آئی اور اسپنرز کے سامنے ٹیم انڈیا کے تیز گیندبازوں نے کمال کر دیا۔ بمراہ نے 3 اور محمد شمی نے 2 وکٹیں لے کر سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      روزانہ ورزش کرنے کے ہیں کئی فائدے، اس سے آپ کی Mental Health رہتی ہے ٹھیک

      بمراہ اور شمی کی خطرناک شروعات
      ہندوستان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کے بھی زیادہ دیر چلنے کی امید نہیں تھی اور ایسا ہی ہوا۔ جسپریت بمراہ نے تیسرے اور پانچویں اوور میں اوپنرز کوسل مینڈس اور لاہیرو تھریمانے کو سلپ میں کیچ کروادیا۔ سری لنکا بھی ان جھٹکوں سے سنبھل نہیں پایا تھا کہ کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی ٹھیک 6 گیندوں کے بعد چلتے بنے۔ محمد شمی نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی ہی گیند پر کرونارتنے کو بولڈ کر دیا۔ موہالی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے دھننجایا ڈی سلوا نے کچھ دیر جدوجہد کی لیکن وہ بھی شمی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ چارت اسالنکا نے اکشر پٹیل کی گیند کو لپیٹنے کی کوشش میں ایک اونچی شاٹ کھیلی اور پویلین واپس لوٹ گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مانکڈنگ کوملارن آؤٹ کا درجہ،5مرتبہ اس طرح شکارکرنے والے ہندوستانی کرکٹر نے کہی یہ بڑی بات

      میتھیوز کی شاندار اننگ کا بھی اختتام
      صرف 50 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی سری لنکن ٹیم کو اپنے سب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کی ضرورت تھی اور سابق کپتان نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔ میتھیوز نے کچھ بہترین اسٹروکس کی مدد سے اپنی ٹیم کو 100 رنز کے قریب پہنچایا اور دن کا کھیل بہتر انداز میں ختم کرنے جارہے تھے۔ لیکن کھیل ختم ہونے سے 12 گیندوں قبل بمراہ نے میتھیوز کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: