உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL:رشبھ پنت-شریاس ایئر کے دھماکوں سے ٹیم انڈیا نے دیا 447 کا ٹارگیٹ، سری لنکا نے گنوایا ایک وکٹ

    سری لنکا کے خلاف ٹسٹ پر ٹیم انڈیا کی ہوتی جارہی ہے مضبوط پکڑ۔

    سری لنکا کے خلاف ٹسٹ پر ٹیم انڈیا کی ہوتی جارہی ہے مضبوط پکڑ۔

    IND vs SL: پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ ایک بار پھر جسپریت بمراہ نے پہلا جھٹکا دیا۔ اس بار بمراہ نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر لاہیرو تھریمانے (0) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

    • Share this:
      بنگلورو:ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے لیے مضبوط پیش قدمی کی ہے۔ بنگلور ٹیسٹ(Bengaluru Test) کے دوسرے روز ٹیم انڈیا نے اپنی دوسری اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے سری لنکا (India vs Sri Lanka) کے سامنے جیت کے لیے 447 رنز کا بڑا اور مشکل ہدف رکھا ہے۔ دوسری اننگز میں رشبھ پنت کی ریکارڈ نصف سنچری (Rishabh Pant Fastest Test Fifty) اور اس میچ میں شریاس ایئر کی دوسری نصف سنچری کی مدد سے ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کی جیت مشکل کر دی۔ دوسری جانب ہندوستان کی جانب سے بڑے ہدف کے جواب میں جسپریت بمراہ کے سامنے سری لنکا کی شروعات خراب رہی اور دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے 1 وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنائے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      IND vs SL:بنگلورو ٹسٹ کے درمیان محمد سراج باہر، بنا کھیلے ٹیم انڈیا سے واپس لوٹے

      پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ ایک بار پھر جسپریت بمراہ نے پہلا جھٹکا دیا۔ اس بار بمراہ نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر لاہیرو تھریمانے (0) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ تاہم اس کے بعد دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان دیموتھ کرونارتنے 10 جبکہ کوسل مینڈس 16 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ہندوستان کو دونوں کے خلاف کچھ قریبی مواقع ملے لیکن سری لنکن بلے بازوں نے دوسری وکٹ نہ گرنے دی۔ سری لنکا کی ٹیم کو جیت کے لیے ابھی 419 رنز درکار ہیں اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مانکڈنگ کوملارن آؤٹ کا درجہ،5مرتبہ اس طرح شکارکرنے والے ہندوستانی کرکٹر نے کہی یہ بڑی بات

      بمراہ نے نمٹائی سری لنکا کی اننگ
      اس سے قبل دوسرے دن کے پہلے آدھے گھنٹے میں سری لنکا کی پہلی اننگز صرف 109 رنز پر سمٹ گئی۔ سری لنکا نے دن کا آغاز 6 وکٹ پر 86 رنز سے کیا جب ہندوستان نے 30 منٹ سے بھی کم وقت میں باقی چار وکٹیں حاصل کرکے 143 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ جسپریت بمراہ (5/24) نے ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان میں پہلی بار، سری لنکا کو صرف 35.5 اوورز میں چھوڑ دیا۔

      تیز گیند باز محمد شامی (2/18) اور اسپنر روی چندرن اشون (2/30) نے بھی وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں اینجلو میتھیوز نے 43 رنز بنائے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: