سری لنکا کے خلاف ٹی20 اور ونڈے سیریزکے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ اس ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو نہیں منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ٹیم میں سلیکشن نہیں ہونے پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔ کچھ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنت کو وہائٹ بال کرکٹ سے ہٹادیا گیا ہے اور وہ صرف ٹسٹ ٹیم میں ہوں گے، وہیں کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سیریز میں انہیں آرام دیا گیا ہے۔
حالانکہ، نہ ہی بی سی سی آئی اور نہ ہی سلیکٹرس نے پنت کے ٹیم میں نہیں ہونے پر کوئی بیان دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں وکٹ کیپر کے طور پر ایشان کشن اور سنجو سیمسن کو جگہ دی گئی ہے۔ وہیں، ونڈے میں کشن کے ساتھ کے ایل راہل کے پاس وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ہوگی۔ ہم آپ کو دونوں فارمیٹ میں پنت کے فارم کے بارے میں بتارہے ہیں۔ ٹی20 میں پنت کا مظاہرہ
ٹی 20 میں پنت کسی خاص فارم میں نہیں رہے ہیں۔ ایسے میں سلیکٹرز کا ایشان کشن کو موقع دینے کا فیصلہ درست ہےمانا جارہا ہے۔ پنت نے حالیہ وقت میں ٹی 20 میں ملنے والے مواقع کا صحیح طور پر فائدہ نہیں اٹھایا۔ تاہم، وہ ٹی ٹوئنٹی میں بھی باقاعدگی سے نہیں کھیل پائے۔ انہیں بار بار ٹیم کے اندر اور باہر رکھا گیا۔
گزشتہ سال 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کئی میچوں میں ان پر دنیش کارتک کو ترجیح دی گئی۔ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد سے پنت 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کھیلے اور 22.05 کی اوسط اور 131.02 کے اسٹرائیک ریٹ سے 397 رن بنائے۔ اس میں صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔
پنت اس دوران ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں آٹھویں نمبر پر رہے۔ پنت کا اوور آل ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ریکارڈ دیکھا جائے توانہوں نے 66 میچوں میں 22.43 کی اوسط اور 126.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 987 رن بنائے ہیں۔ وہیں، ان کے نام مجموعی طور پر تین نصف سنچری ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔