உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہاردک پانڈیا کو سری لنکائی عظیم کھلاڑی نے بتایا اسپیشل کھلاڑی، ٹیم انڈیا کو دی خاص نصیحت

    ہاردک پانڈیا کو سری لنکائی عظیم کھلاڑی نے بتایا اسپیشل کھلاڑی، ٹیم انڈیا کو دی خاص نصیحت

    ہاردک پانڈیا کو سری لنکائی عظیم کھلاڑی نے بتایا اسپیشل کھلاڑی، ٹیم انڈیا کو دی خاص نصیحت

    سری لنکا کے سابق آف اسپنر متھیا مرلی دھرن (Muttiah Muralitharan) نے ہندوستانی آرل راونڈر ہاردک پانڈیا کا بچاو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اسپیشل کھلاڑی ہیں اور اگر میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان ہوتا تو وہ ہمیشہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنتے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کا سری لنکا کے خلاف تین ونڈے کی سیریز (IND vs SL ODI Series) میں کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔ انہوں نے تین میچوں میں 19 رن بنانے کے ساتھ دو وکٹ ہی حاصل کئے تھے۔ ان کی کارکردگی کو لے کر بھلے ہی سوال کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن سری لنکا کے سابق آف اسپنر متھیا مرلی دھرن (Muttiah Muralitharan) نے ہاردک پانڈیا کا بچاو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اسپیشل کھلاڑی ہیں اور اگر میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان ہوتا تو وہ ہمیشہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنتے۔

      متھیا مرلی دھرن نے ای ایس پی این کرک انفو سے کہا کہ ہاردک پانڈیا نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی اور اسی وجہ سے وہ گیند بازی میں اپنا 100 فیصد نہیں دے پا رہے ہیں۔ ہاردک پانڈیا ہندوستانی ٹیم کے لئے گیند اور بلے سے تنوع لاتے ہیں اور یہی ان کی سب سے بڑی طاقت اور ٹیم کی پونجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ٹیم کا کپتان ہوتا، تو پھر دنیا کی کسی بھی ٹیم میں انہیں رکھتا۔ پھر چاہیں وہ آئی پی ایل یا آسٹریلیائی ٹیم ہی کیوں نہ ہوتی۔

      سری لنکا کے سابق آف اسپنر متھیا مرلی دھرن (Muttiah Muralitharan) نے ہاردک پانڈیا کا بچاو کیا ہے۔
      سری لنکا کے سابق آف اسپنر متھیا مرلی دھرن (Muttiah Muralitharan) نے ہاردک پانڈیا کا بچاو کیا ہے۔


      نتیش کمار یا سوریہ کمار جیسی بلے بازی نہیں کرسکتے: مرلی دھرن

      اس سابق آف اسپنر نے مزید کہا کہ ہاردک پانڈیا 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گھیند پھینکنے کے ساتھ سلو بال بھی ڈالنا جانتے ہیں۔ لیکن چوٹ کے سبب وہ بہت زیادہ کچھ کر نہیں پا رہے ہیں۔ دوسرا ان کی بلے بازی بھی بہت خاص ہے، لیکن ہم ان سے نتیش رانا یا سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) جیسی بلے بازی کی امید نہیں کرسکتے ہیں کہ وہ لمبے وقت تک کریز پر ٹکے رہیں اور ٹیم کے لئے رن بنائیں۔ لمبے وقت تک ٹکے رہیں اور رن بنائیں۔ وہ چھوٹی دورانیے کے بلے باز ہیں، جو ضرورت پڑنے پر آپ کے لئے 40 گیندوں میں سنچری لگا سکتا ہے۔ اگر میں کپتان رہتا تو ان سے یہی امید کرتا۔

      متھیا مرلی دھرن نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ایسے بلے باز ہیں کہ وہ پہلے دو اوور میں بھی آوٹ ہوسکتے ہیں، لیکن اگر وہ 30-20 گیندوں تک رک جاتے ہیں تو پھر 50 رن بنانا ان کے لئے مشکل نہیں ہے۔
      متھیا مرلی دھرن نے کہا کہ ہاردک پانڈیا ایسے بلے باز ہیں کہ وہ پہلے دو اوور میں بھی آوٹ ہوسکتے ہیں، لیکن اگر وہ 30-20 گیندوں تک رک جاتے ہیں تو پھر 50 رن بنانا ان کے لئے مشکل نہیں ہے۔


      ہاردک پانڈیا کو ان کا فطری کھیل کھیلنے دینا چاہئے

      متھیا مرلی دھرن نے مزید کہا کہ ہاردک پانڈیا ایسے بلے باز ہیں کہ وہ پہلے دو اوور میں بھی آوٹ ہوسکتے ہیں، لیکن اگر وہ 30-20 گیندوں تک رک جاتے ہیں تو پھر 50 رن بنانا ان کے لئے مشکل نہیں ہے۔ ہمیں ہاردک پانڈیا سے یہی امید کرنی چاہئے۔ اگر آپ ان سے 70 گیند پر 90 رنوں کی امید کرتے ہیں تو یہ ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ یہ ٹھیک ویسا ہی ہوگا کہ آپ سنت جے سوریہ سے اننگ کی شروعات کرائیں اور یہ امید کریں کہ وہ ہرگیند پر رن بنائیں۔ یہ طریقہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہاردک پانڈیا کو ان کا فطری کھیل کھیلنے دینا چاہئے۔

      متھیا مرلی دھرن نے ہاردک پانڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے ٹیم انڈیا کو ان سے اپنے دیگر ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی طرح بڑی اننگ کھیلنے کی امید نہیں کرنی چاہئے۔ سابق آف اسپنر کا ماننا ہے کہ ہاردک پانڈیا کے لئے آئیڈیل کردار نچلے آرڈر میں آکر بڑے شاٹس کھیلنے والے کھلاڑی کے طور پر ہونی چاہئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: