اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL :جہاں پر ختم کیا، وہیں سے پھر کی شروعات، روہت شرما نے آتے ہی توڑ دیا یہ بڑا ریکارڈ

    IND vs SL :جہاں پر ختم کیا، وہیں سے پھر کی شروعات، روہت شرما نے آتے ہی توڑ دیا یہ بڑا ریکارڈ (AP)

    IND vs SL :جہاں پر ختم کیا، وہیں سے پھر کی شروعات، روہت شرما نے آتے ہی توڑ دیا یہ بڑا ریکارڈ (AP)

    IND vs SL : سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں روہت شرما 17 رنز سے سنچری بنانے سے چوک گئے۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہٹ مین نے آؤٹ ہونے سے پہلے 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس اننگز کے دم پر روہت نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلئے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : بریک کے بعد واپس لوٹے کپتان روہت شرما سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنے پرانے انداز میں نظر آئے۔ انہوں نے وہیں سے بلے بازی شروع کی جہاں اس کو ختم کیا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف زخمی ہونے کے باوجود نصف سنچری بنانے والے روہت شرما نے اپنے اوپننگ پارٹنر شبھمن گل کے ساتھ مل کر اس میچ میں ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے 19.4 اوورز میں 143 رنز کی شراکت داری کرکے سری لنکا کے گیند بازوں کی جم کر خبر لی ۔ شبھمن گل 60 گیندوں پر 70 رنز بناکر بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 11 چوکے لگائے۔ وہیں روہت شرما 17 رنز سے سنچری بنانے سے چوک گئے۔ انہوں نے 67 گیندوں پر 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہٹ مین نے آؤٹ ہونے سے پہلے 11 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس اننگز کے دم پر روہت نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلئے ۔

      دراصل روہت نے جنوبی افریقہ کے سابق سلامی بلے باز ہاشم آملہ کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا ۔ یہ ریکارڈ سلامی بلے باز کے طور پر 150 اننگز میں سب سے زیادہ بار 50 سے زیادہ رنز بنانے کا ہے۔ آملہ نے ون ڈے کی پہلی 150 اننگز میں 60 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ روہت نے سری لنکا کے خلاف نصف سنچری بناکر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے بطور سلامی بلے باز 61 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ سچن تیندولکر اور شیکھر دھون 53 مرتبہ ایسا کر چکے ہیں۔

      روہت شرما نے اس میچ میں ون ڈے فارمیٹ میں 9500 رنز بھی مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ ہندسہ 236ویں ون ڈے اننگز میں پار کیا ہے۔ اب وہ ہندوستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ ہٹ مین سے صرف ایم ایس دھونی، راہل درواڑ، سوربھ گنگولی، وراٹ کوہلی اور سچن تیندولکر آگے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: گواہاٹی میں سنچری بناکر سچن تیندولکر کے برابر پہنچے وراٹ کوہلی، لگائی ریکارڈز کی جھڑی


      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کے ساتھ میچ میں واپسی سے پہلے پیش آیا ایسا واقعہ، جسے تاعمر رکھیں گے یاد



       

      بتا دیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران روہت شرما کے انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ پورا وقت میدان سے دور رہے۔ ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے وہ 9ویں نمبر پر بلے بازی کیلئے اترے۔ روہت نے 28 گیندوں پر ناٹ آوٹ 51 رنز بنائے، جس میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: