உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ind Vs Wi:ارشدیپ سنگھ ونڈے ڈیبیو کرنے کو تیار! پورٹ آف اسپین میں11سال سے نہیں ہاری ٹیم انڈیا

    ٹیم انڈیا کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں دیا گیا ہے آرام۔ فائل فوٹو۔ (Indian cricket team instagram)

    ٹیم انڈیا کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں دیا گیا ہے آرام۔ فائل فوٹو۔ (Indian cricket team instagram)

    IND vs WI ODI Series: یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سیریز کے پہلے میچ میں دھون کے ساتھ کون اننگز کا آغاز کرتا ہے۔ شبمن گل ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

    • Share this:
      IND vs WI ODI Series:پورٹ آف اسپین: شیکھر دھون(Shikhar Dhawan) کی قیادت میں جمعہ سے شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں ہندوستان کے نوجوان کرکٹرز کا امتحان لیا جائے گا۔ یہ سیریز (IND Vs WI) ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دو طرفہ یکروزہ میچوں کے انعقاد کے بارے میں بحث زوروں پر ہے۔ بین اسٹوکس کی اچانک ریٹائرمنٹ کے باعث بین الاقوامی کرکٹ کے مصروف شیڈول بالخصوص دوطرفہ سیریز کے حوالے سے بحث زور پکڑ گئی ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر نے واضح کیا ہے کہ تینوں فارمیٹس میں باقاعدگی سے کھیلنا ناممکن ہے۔ ایسے میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے درمیان پھنسی ون ڈے کرکٹ کے لیے جگہ بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ارشدیپ سنگھ (Arshdeep Singh)کو پہلے میچ میں موقع مل سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اس میدان پر 2011 کے بعد سے 11 سال نہیں ہارے ہیں اور آخری 6 ون ڈے جیتے ہیں۔

      ویسٹ انڈیز فروری میں 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے ہندوستان آیا تھا اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان ایک بار پھر محدود اوورز کی سیریز ہو رہی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال کھیلا جانا ہے اور ایسی صورت حال میں ون ڈے کی اہمیت کچھ کم ہوگئی ہے تاہم ٹاپ پلیئرز کی عدم موجودگی میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔ وہ اس سیریز میں اپنی قابلیت ظاہر کرنا چاہیں گے۔ دھون، صرف ون ڈے فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں، اپنے کیریئر میں دوسری بار ہندوستان کی وہ قیادت کریں گے کیونکہ باقاعدہ کپتان روہت شرما کو سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔

      کئی سینئر کھلاڑیوں کو دیا گیا ہے آرام
      روہت کے علاوہ محمد شمی، جسپریت بمراہ، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا اور ویراٹ کوہلی کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی سیریز میں پتہ چلا کہ اگر کوئی کھلاڑی ٹاپ لیول پر باقاعدگی سے نہیں کھیلتا تو اس کے لیے یہ کام آسان نہیں ہوتا۔ مسلسل اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دھون، اپنا بہترین پیش کرنے سے بہت پیچھے رہ گئے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کے ان 5 بلے بازوں نے بنائے ونڈے میں سب سے زیادہ رن

      یہ بھی پڑھیں:
      بیوی انوشکا اور بیٹی وامیکا کے ساتھ لمبی چھٹی پر نکلےVirat Kohli، لیکن جہاں گئے وہاں بھی۔۔

      یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سیریز کے پہلے میچ میں دھون کے ساتھ کون اننگز کا آغاز کرتا ہے۔ شبمن گل ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ وہ دھون کے ساتھ دائیں اور بائیں ہاتھ کا مجموعہ بنائیں گے، لیکن ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو بھی اننگز کی شروعات کا موقع مل سکتا ہے، جن میں ایشان کشن اور ریتوراج گائیکواڑ شامل ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: