اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs WI 1st ODI:ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ونڈے میں 3رن سے جیت،سراج اور شکھر دھون بنے جیت کے ہیرو

    IND vs WI 1st ODI: آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے 25 گیندوں پر 39 اور عقیل حسین نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز کی شراکت کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

    • Share this:
      IND vs WI 1st ODI: ٹیم انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے سیریز کا آغاز 22 جولائی (جمعہ) کو ٹرینیڈاڈ میں ہوا۔ ٹیم انڈیا نے پہلا ون ڈے تین رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں 15 رنز بنانے تھے لیکن سراج نے صرف 11 رنز دیے۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹ پر 308 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 305 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان شیکھر دھون نے 97 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اسی دوران محمد سراج نے دباؤ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 10 اوورز میں 58 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ دھون کو کپتانی کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

      ویسٹ انڈیز میں ہندوستان کو مسلسل چوتھی جیت حاصل ہوئی ہے۔ وہ آخری بار 2 جولائی 2017 کو نارتھ ساؤنڈ میں ہارے تھے۔ تب سے ٹیم انڈیا نے کنگسٹن میں لگاتار تین اور پورٹ آف اسپین میں ایک میچ جیتا ہے۔ گیانا میں کھیلے گئے میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ اب اسی گراؤنڈ میں اتوار (24 جولائی) کو کھیلا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ODI میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ان 5 ہندوستانی نے حاصل کئے ہیں سب سے زیادہ وکٹ

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022:سری لنکا میں نہیں، اس ملک میں ہوگا ایشیا کپ ٹی-20,سورو گنگولی نے دی معلومات

      آخری گیند پر چھکا نہیں لگا پائے شیفرڈ
      آخری اوور میں روماریو شیفرڈ نے 25 گیندوں پر 39 اور عقیل حسین نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز بنائے۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز کی شراکت کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ شیفرڈ کو جیتنے کے لیے آخری گیند پر چھکا درکار تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرپائے۔ اگر شیفرڈ نے باؤنڈری بھی لگائی ہوتی تو میچ سوپر اوور میں چلا جاتا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: