உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خواتین ایشیا کپ میں آج ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے، لگاتار تین جیت کے ساتھ سرفہرست رہی ہے ٹیم انڈیا

    ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ دو میچوں میں مجموعی طور پر آٹھ تبدیلیاں کی ہیں اور اپنی دوسری زمرے کے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، لیکن پاکستان کے خلاف ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم ممکنہ اپنے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      گزشتہ میچوں میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے باوجود آسان جیت درج کرنے والی ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے مضبوط ٹیم کے ساتھ اترے گا۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کو لے کر ہمیشہ ہی پرجوش بنی رہتی ہے، لیکن اس سال ان دونوں ٹیموں کے درمیان جو دو میچ ابھی تک کھیلے گئے ہیں، ان میں ہندوستانی ٹیم نے آسان جیت درج کی ہے۔ ہندوستان نے جولائی میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو باآسانی شکست دی تھی۔

      ان دونوں ٹیموں کے درمیان جو پچھلے پانچ میچ کھیلے گئے ہیں ان میں ہندوستان ہی فاتح رہا۔ آج پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا لگاتار چھٹا میچ جیتنے اترے گی۔ خواتین ایشیا کپ میں اب تک ہندوستان نے لگاتار تین میچ جیتے ہیں اور وہ سرفہرست ہے۔

      دو میچوں میں آٹھ تبدیلیاں
      ہندوستانی ٹیم نے گزشتہ دو میچوں میں مجموعی طور پر آٹھ تبدیلیاں کی ہیں اور اپنی دوسری زمرے کے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، لیکن پاکستان کے خلاف ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم ممکنہ اپنے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

      سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد ہندوستان نے گزشتہ ایک میچ میں شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی کو آرام دیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف مضبوط آغاز کے لیے ان دونوں کا دوبارہ ایک ساتھ آنا یقینی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      T20ورلڈ کپ: عمران ملک کو ٹیم انڈیا میں نہیں منتخب کئے جانے پر سابق آسٹریلیائی لیجنڈ ناراض

      یہ بھی پڑھیں:
      شبھمن گل نے رقم کی تاریخ، ون ڈے میں ملک کیلئے یہ کارنامہ انجام دینے والے بنے پہلے بلے باز

      لمبے شاٹس کھیلنے والی شیفالی دباؤ میں ہوں گی کیونکہ ان کا اعتماد متزلزل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے ملیشیا کے خلاف کریز پر کچھ وقت گزارا لیکن وہ کسی بھی وقت اپنے فطری انداز میں کھیلتے نہیں دیکھی گئیں۔ خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زیادہ دن باقی نہیں رہ گئے، نوجوان بلے باز اپنے فطری انداز میں جارحانہ اننگز کھیل کر اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: