ہندوستان نے پاک کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی دھویا، دیپتی بنی ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی ہندوستانی

ہندوستان نے پاک کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی دھویا، دیپتی بنی ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی ہندوستانی

ہندوستان نے پاک کے بعد ویسٹ انڈیز کو بھی دھویا، دیپتی بنی ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والی ہندوستانی

ٹیم انڈیا نے ایک وقت 43 رن دے کر تین وکٹ گنوادئیے تھے۔ سمرتی مندھانا، شیفالی ورما اور جیمیما راڈریگس پویلین لوٹ چکی تھیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    ہندوستان نے خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ بدھ کو ٹیم انڈیا نے ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرا گروپ میچ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو کیپ ٹاون میں کھیلے گئے مقابلے میں چھ وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 20 اوور میں چھ وکٹ گنواکر 118 رن بنائے تھے۔ اسٹیفنی ٹیلر نے 40 گیندوں میں 42 رن اور شیمین کیمپبل نے 36 گیندوں میں 30 رن کی اننگ کھیلی۔

    119 رنوں کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا نے ایک وقت 43 رن دے کر تین وکٹ گنوادئیے تھے۔ سمرتی مندھانا، شیفالی ورما اور جیمیما راڈریگس پویلین لوٹ چکی تھیں۔ ایسے میں کپتان ہرمن پریت کور اور رچا گھوش نے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 72 رن کی شراکت داری نبھائی۔  ہرمن پریت 42 گیندوں میں 33 رن بنا کر آوٹ ہوئی۔ اس کے بعد رچا نے دیویکا ویدھ کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو جیت دلائی۔ انہوں نے وننگ شاٹ (چوکا) لگایا۔ رچا 32 گیندوں میں پانچ چوکے کی مدد سے 44 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:

    ٹیم انڈیا نے رقم کی تاریخ، تینوں فارمیٹ کی نمبر-1 ٹیم بنی، آسٹریلیا کو دیا کرارا جھٹکا

    یہ بھی پڑھیں:

    ٹیم انڈیا نے چند گھنٹوں میں گنوایا نمبر ون کا تاج، آئی سی سی کی چوک، آسٹریلیا خوش

    دیپتی شرما نے رقم کی تاریخ

    اس سے قبل ہندوستان کے لیے دیپتی شرما نے تاریخ رقم کی۔ انہوں نے اس میچ میں چار اوورز میں 15 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ تین وکٹیں لینے کے بعد، وہ ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بن گئیں ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے پونم یادو (98 وکٹ) کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ دیپتی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

     
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: