ہوم » نیوز » اسپورٹس

ونڈے سیریزکے لئے ہندوستان اورنیوزی لیںڈ کی ٹیموں کااعلان، جانیں دونوں ٹیموں کی طاقت اورکمزوری

 ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلے 5 میچوں کی ونڈے سیریز 23 جنوری سے تین فروری تک چلے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیم 6 فروری سے 10 فروری تک ٹی -20 سیریز کھیلیں گی۔

  • Share this:
ونڈے سیریزکے لئے ہندوستان اورنیوزی لیںڈ کی ٹیموں کااعلان، جانیں دونوں ٹیموں کی طاقت اورکمزوری
انڈیا اورنیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے ونڈے سیریز کے لئے دونوں ٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے۔

ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ ختم ہوچکا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اس دورے کااختتام مثبت اندازمیں کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو چاروں خانے چت کردیا۔ اب ٹیم انڈیا 23 جنوری سے آسٹریلیا سے ہزار کلومیٹردورنیوزی لینڈ کے ساتھ دودوہاتھ کرنے کے لئے تیارہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے 5 میچوں کی ونڈے سیریز23 جنوری سے 03 فروری تک چلے گی۔ اس کے بعد ٹی -20 سیریز6 فروری سے 10 فرروی تک چلے گی۔


ٹیم انڈیا ونڈے رینکنگ میں ابھی 121 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرہے۔ وہیں نیوزی لینڈ 113 پوائنٹ کے ساتھ  تیسرے نمبرپرہے۔ ایسے میں دونوں ہی ٹیمیں آنے والے عالمی کپ کے پہلے نمبرایک پرقابض انگلینڈ کے قریب پہنچنا چاہیں گی۔ ویسے اس سیریزکے لئے دونوں ہی ٹیموں نے اپنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کی مضبوطی اورکمزوری کیا ہے، آئیے جانتے ہیں۔


ٹیم انڈیا: ہندوستانی ٹیم اس سیریزمیں اسی ٹیم کے ساتھ اتررہی ہے، جس کے ساتھ وہ آسٹریلیا میں کھیلی تھی۔ چونکہ ہاردک پانڈیا اورکے ایل راہل کوتنازعہ کے سبب اس ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس لئے ان کی جگہ وجے شنکراورشبھمن گل کوشامل کیا گیا ہے۔ ویسے اس ونڈے سیریزسے بھی جسپریت بمراہ کوچھٹی دی گئی اوران کی جگہ محمد سراج کوجگہ ملی ہے۔


ٹیم انڈیا کی مضبوطی: ٹیم انڈیا کی بلے بازی مضبوط ہے۔ ٹاپ آرڈرمیں روہت شرما، شکھر دھون، وراٹ کوہلی ہیں۔ وہیں ان کے بیک اپ پلان میں شبھمن گل ہیں، جوخود ایک ٹاپ آرڈر بلے بازہیں۔ مڈل آرڈربھی مضبوط نظرآرہا ہے، جس کی ذمہ داری مہندرسنگھ دھونی، امباتی رائیڈو، کیدارجادھواوردنیش کارتک جیسے بلے بازوں کے کندھوں پرہوگی۔ وہیں نچلے آرڈرمیں آل راونڈرکا کردارنبھانے والے وجے شنکراوررویندرجڈیجہ ہیں۔ وہیں اسپن شعبے میں جڈیجہ کے ساتھ کلدیپ یادو، یجویندرچہل ہیں۔ تیزگیندبازی میں بھونیشورکمار، محمد شمی، خلیل احمد، محمد سراج اوروجے شنکرہیں۔ اس طرح ٹیم انڈیا مضبوط نظرآرہی ہے۔

kohli team

ٹیم انڈیا کی کمزوری: ہاردک پانڈیا کی غیرموجودگی میں ٹیم انڈیا کو نوجوان آل راونڈروجے شنکرکوآزمانا ہوگا، جن کے پاس بین الاقوامی کرکٹ کا کم تجربہ ہے۔ ایسے میں ٹیم انڈیا کی یہ کمزوری ہے۔ ساتھ ہی بمراہ کی غیرموجودگی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی جگہ کون لےگا، یہ بڑا سوال ہے۔

نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ نے اس سیریزکے ابتدائی تین ونڈے کے لئے ہی اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ویسے ان کی ٹیم میں تجربہ کاراورنوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج ہے۔ ایسے میں ان کی ٹیم ہندوستانی ٹیم کوسخت ٹکردے سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی مضبوطی: ٹاپ آرڈرمیں جہاں ان کے پاس مارٹن گپٹل، کالن منرو اورکین ولیمسن جیسے منجھے ہوئے بلے باز ہیں، تو مڈل آرڈرمیں راس ٹیلر، ٹاپ لیتھم، ہینری نکولس جیسے کریزپرجم کرکھیلنے والے بلے بازہیں۔ وہیں آل راونڈرکی تعداد بھی ٹیم میں اچھی ہے۔ کالن ڈے گرینڈہوم، مشیل سینٹنرآل راونڈرکے کردارمیں ہوں گے۔ وہیں گیند بازی شعبے میں ایک سے ایک اسٹارموجود ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کی قیادت میں گیند بازی اٹیک میں ٹم ساوتھی، میٹ ہینری، ڈگ بریسویل اورلاکی فرگیوشن رہیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ تیزگیند بازکے رول میں کالن ڈے گرینڈ ہوم رہیں گے، اسپن شبعے کی بات کریں تواس میں ذمہ داری سینٹنراورایشا سوڑھی پرہوگی۔

newz team

نیوزی لینڈ کی کمزوری: بھلے ہی سری لنکا کےخلاف ٹسٹ سیریزمیں ٹام لیتھم اوردیگربلے بازوں نے غضب کی بلے بازی کی ہو، لیکن بڑی ٹیموں کے خلاف ونڈے میں اس ٹیم کی کارکردگی کچھ بہت اچھی نہیں رہی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ ٹیم انڈیا کی پیس بیٹری کا سامنا ان کے بلے بازکیسے کرتے ہیں۔ ظاہران کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یہ سیریز امتحان ہوگا۔

ٹیم انڈیا اس طرح ہے: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما، شکھردھون، امباتی رائیڈو، دنیش کارتک، کیدراجادھو، ایم ایس دھونی، کلدیپ یادو، یجویندرچہل، رویندرجڈیجہ، بھونیشورکمار، محمدشمی، خلیل احمد، محمد سراج، وجے شنکراورشبھمن گل۔

نیوزی لینڈ کی تین ونڈے میچوں کی ٹیم: کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ باولٹ، ڈگ بریسویل، کالن ڈی گرینڈ ہوم، لاکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کالن منرو، ہینری نکولس، مشیل سینٹنر، ایش سوڈھی، ٹم ساوتھی اورراس ٹیلر۔
First published: Jan 20, 2019 10:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading