اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان-آسٹریلیا دوسرا ونڈے آج، کیا بارش بنے گی ویلن؟ جانیے تازہ اپ ڈیٹ

    ہندوستان-آسٹریلیا دوسرا ونڈے آج، کیا بارش بنے گی ویلن؟ جانیے تازہ اپ ڈیٹ (فائل فوٹو) (Indian cricket team instagram)

    ہندوستان-آسٹریلیا دوسرا ونڈے آج، کیا بارش بنے گی ویلن؟ جانیے تازہ اپ ڈیٹ (فائل فوٹو) (Indian cricket team instagram)

    وائی ​​ایس راج شیکھرریڈی اسٹیڈیم کی پچ فلیٹ ہے۔ یہاں بڑا اسکور دیکھا جائے گا۔ ون ڈے کی بات کریں تو یہاں پہلی اننگز میں اوسط اسکور 241 رنز ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Visakhapatnam, India
    • Share this:
      مسلسل جیت رہی ٹیم انڈیا دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میں آج اتوار کو آسٹریلیا سے ٹکرائے گی۔ یہ میچ وشاکھاپٹنم کے ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی اے سی اے وی ڈی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ پر بارش کا سایہ منڈرا رہا ہے۔ میچ والے دن وشاکھاپٹنم میں تیز گرج و چومک کےساتھ بارش کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پچ کو پوری رح سے کور کیا جاچکا ہے۔ ملک کے کئی ریاستوں میں موسم نے اچانک اپنا مزاج بدلا ہے۔ دہلی سمیت کئی ریاستوں میں ہفتہ کو جم کر بارش ہوئی ہے۔ وشاکھاپٹنم کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

      میچ والے دن یعنی آج آسمان میں پورے دن بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ بارش کے شام 5 بجے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے میچ میں خلل پڑ سکتا ہے۔ دوسرا ونڈے ہندوستانی وقت دوپہر 1:30 بجے سے کھیلا جانا ہے۔ موسم کی رپورٹ کے مطابق، وشاکھاپٹنم میں میچ والے دن درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا اندازہ ہے جو رات کو کم ہو کر 23 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ دن اور رات کے وقت آسمان میں بجلی کی آواز ہوتی رہے گی۔ دن میں بارش کا اندازہ 80 فیصد ہے جب کہ رات میں 49 فیصد اس کا اندیشہ ہے۔ ایسے میں بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’مسٹری‘ بن گئی محمد شمیع کی گیند، بیٹسمین نے اسٹمپ اڑنے کے بعد بنایا ایسا منہ۔دیکھیں ویڈیو

      یہ بھی پڑھیں:

      WPLمیں جارحانہ اننگ کھیل کرصوفی نے ورلڈکرکٹ میں مچایا تہلکہ، ملا’لیڈی یونیورس باس‘ کا خطاب

      وشاکھاپٹنم میں بن سکتا ہے بڑا اسکور

      وائی ​​ایس راج شیکھرریڈی اسٹیڈیم کی پچ فلیٹ ہے۔ یہاں بڑا اسکور دیکھا جائے گا۔ ون ڈے کی بات کریں تو یہاں پہلی اننگز میں اوسط اسکور 241 رنز ہے۔ اس اسٹیڈیم میں اب تک 14 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ تعاقب کرنے والی ٹیم نے 9 میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں ٹاس جیتنے کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پہلے بولنگ کرنا چاہیں گے۔ اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ اسکور 387 رنز رہا ہے۔ ہندوستان نے یہ اسکور ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایاتھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: