உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- ہندوستان ورلڈ کرکٹ کو کرتا ہے کنٹرول، اس کے خلاف جانے کی ہمت کسی میں نہیں

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- ہندوستان ورلڈ کرکٹ کو کرتا ہے کنٹرول، اس کے خلاف جانے کی ہمت کسی میں نہیں

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- ہندوستان ورلڈ کرکٹ کو کرتا ہے کنٹرول، اس کے خلاف جانے کی ہمت کسی میں نہیں

    انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں سیکورٹی اسباب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہندوستان عالمی کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے، انگلینڈ اس طرح کا قدم ہندوستان کے خلاف اٹھانے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) دنیا کا سب سے امیر بورڈ ہے۔ وہ ورلڈ کرکٹ کو کنٹرول کرتا ہے۔ انگلینڈ نے گزشتہ دنوں ہمارا دورہ منسوخ کردیا تھا، لیکن ہندوستان کے خلاف ایسا کرنے کی ہمت کسی میں نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے صدر رمیز راجہ نے بھی کہا تھا کہ بی سی سی آئی (BCCI) اگر آئی سی سی (ICC) کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان برباد ہوجائے گا۔

      مڈل ایسٹ آئی سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا، ’پیسہ اس وقت سب سے اہم ہے۔ ہندوستان سب سے امیر بورڈ ہے۔ ایسے میں کوئی بھی ملک اس کے خلاف وہ قدم اٹھانے کی ہمت نہیں کرے گا، جو انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ کیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ہی نہیں مختلف ممالک کے بورڈ کو بھی ہندوستان سے پیسہ ملتا ہے۔ اس وجہ سے وہ کرکٹ کو پوری طرح سے کنٹرول کر رہا ہے۔

      عمران خان نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کو ابھی بھی لگتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے خلاف کھیل کر ان پر احسان کرتا ہے۔ اس کی بس ایک وجہ ہے پیسہ‘۔
      عمران خان نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کو ابھی بھی لگتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے خلاف کھیل کر ان پر احسان کرتا ہے۔ اس کی بس ایک وجہ ہے پیسہ‘۔


      ہمارے اوپر احسان کرنے کا جذبہ

      عمران خان نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ کو ابھی بھی لگتا ہے کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے خلاف کھیل کر ان پر احسان کرتا ہے۔ اس کی بس ایک وجہ ہے پیسہ‘۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور انگلیںڈ کے کرکٹ تعلقات کو بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، لیکن یہاں اس نے خود کو نیچا دکھایا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے انگلش مرد ٹیم کو ٹی-20 عالمی کپ کے مقابلے پاکستان میں کھیلنے تھے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو بھی پاکستان کے دورے پر آنا تھا، لیکن سیکورٹی وجوہات سے ای سی بی نے دورے کو منسوخ کردیا۔

      انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی دورہ کیا تھا منسوخ

      انگلینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی سیکورٹی اسباب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی تھی۔ ٹیم نے میچ شروع ہونے کے نصف گھنٹے پہلے دورہ منسوخ کردیا تھا۔ اس سے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے پاکستان کی تیاریوں کو بڑا جھٹکا لگا تھا۔ گزشتہ دنوں رمیز راجہ نے کہا تھا کہ آئی سی سی کو 90 فیصد ریوینیو (آمدنی) ہندوستان سے ملتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: