نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم نے رویندر جڈیجہ کی شاندار بلے بازی کے بعد اپنے گیند بازوں کی بدولت انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے ٹی20 (IND vs ENG 2nd T20I) میچ میں 49 رنوں سے شکست دی۔ برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں ہفتہ کے روز کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹیم انڈیا ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کے لئے اتری۔
ہندوستان نے رویندر جڈیجہ کی 46 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 170 رن بنائے۔ اس کے بعد انگلش ٹیم 17 اوور میں 121 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ ہندوستان نے اس طرح 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقبل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ اتوار، 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے 29 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 46 رن بنائے۔ تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ ٹیم میں واپسی کر رہے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور اسپنر یجویندر چہل کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ ہرشل پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے بھی 1-1 کامیابی حاصل کی۔
171 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم مقررہ وقفے پر وکٹ گنوائے۔ اسے اننگ کی پہلی ہی گیند پر بھونیشور کمار نے جھٹکا دیا اور جیسن رائے (0) کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد اپنے اگلے اوور میں انہوں نے کپتان جوس بٹلر (4) کو وکٹ کے پیچھے رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔ حالانکہ اس پر ریویو لینا پڑا، جا کامیاب رہا۔
پھر جسپریت بمراہ نے لیام لیونگسٹون کو بولڈ کرکے میزبان ٹیم کا اسکور 3 وکٹ پر 27 رن کردیا۔ لیونگسٹون نے 9 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔ پھر ہیری برک (8) کو یجویندر چہل نے اپنے پہلے (اننگ کے ساتویں) اوور کی چوتھی گیند پر آوٹ کیا۔ انہیں سوریہ کمار یادو نے کیچ کیا۔ یجویندر چہل نے اپنے اگلے (اننگ کے 10ویں) اوور کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملان (19) کو آوٹ کرکے انگلینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر 55 رن کردیا۔
ڈیوڈ ملان نے 25 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ جسپریت بمراہ نے اپنے تیسرے (اننگ کے 11ویں اوور کی دوسری گیند پر سیم کرن (2) کو ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلینڈ نے اپنے 6 وکٹ محض 60 رن تک گنوا دیئے تھے۔
ہاردک پانڈیا کے اننگ کے 15ویں اوور میں 2 وکٹ گرے۔ انہوں نے دوسری گیند پر معین علی (35) کا اہم وکٹ لیا، جنہیں روہت شرما نے کیچ کیا۔ معین علی نے 21 گیندوں پر تین چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ اگلی گیند پر کرس جارڈن (1) رن آوٹ ہوگئے۔ رچرڈ گلیسن (2) کو بھونیشور کمار نے وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہرشل پٹیل نے اننگ کے 17ویں اوور کی آخری گیند پر میتھیو پارکنسن (0) کو بولڈ کرکے انگلینڈ کی اننگ ختم کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔