ہوم » نیوز » اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: ہندستان نے 2 دن میں ہی جیتا احمد آباد ٹیسٹ، انگلینڈ سے سیریز میں  2-1 سے سبقت

احمد آباد ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا نے محض دو دن میں ہی جیت حاصل کر لی۔ ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرکے ٹیسٹ میں 2-1 سے سبقت حاصل کر لی ہے اور اس کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے کی امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔ وہیں انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ریس سے باہر ہو گیا ہے۔

  • Share this:
انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: ہندستان نے 2 دن میں ہی جیتا احمد آباد ٹیسٹ، انگلینڈ سے سیریز میں  2-1 سے سبقت
ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرکے ٹیسٹ میں 2-1 سے سبقت حاصل کر لی ہے

احمد آباد ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا نے محض دو دن میں ہی جیت حاصل کر لی۔ اسپنرس کی مفید پچ پر ہندستان کو جیر کیلئے محض 49 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے حاصل کرنے میں وراٹ اینڈ کمپنی کو کوئی دقت نہیں آئی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگ 112 رنوں پر سمٹنے کے بعد ٹیم انڈیا دوسرے دن محض 145رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندستان کو پہلی اننگ میں 33 رنوں کی بڑھت حاصل ہوئی۔


اس کے بعد ہندستانی اسپنر اکشر پٹیل اور روی چندرن اشون نے دوسری اننگ میں قہر برپاتی ہوئی گیند بازی کرکے انگلینڈ کو صرف 81 رنوں پر سمیٹ دیا۔ اکشر پٹیل نے دوسری اننگ میں پانچ اور اشون نے چار وکٹ لئے۔ ایک وکٹ وانشنگٹن سندر کو ملا۔ ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرکے ٹیسٹ میں 2-1 سے سبقت حاصل کر لی ہے اور اس کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے کی امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔ وہیں انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ریس سے باہر ہو گیا ہے۔


 احمد آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن وکٹوں کا پتجھڑ


احمد آباد ٹیسٹ کے دوسرے دن پچ کا مزاج ایسا بدلا کہ تین وکٹ کیپر پر 99 رن بنانے والی ٹیم انڈیا محض 145 رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے دن کا پہلا وکٹ جیک لیچ نے لیا جنہوں نے اجنکیا رہانے  کو سات رن پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد روہت شرما بھی جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ روہت نے سب سے زیادہ 66 رن بنائے۔ روہر کے آؤٹ ہوتے ہی انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی فرکی سے تہلکا مچا دیا۔ جو روٹ نے ریشبھ پنت، واشنگٹن سندر اور اکشر پٹیل کو 0 پر ہی آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد وہ اشون کا وکٹ بھی لے اڑے۔ آخر میں جو روٹ نے بمراہ کو کو آؤٹ کرکے اپنے پانچ وکٹ پورے کر لئے۔ جوروٹ نے محض آٹھ رن دیکر پانچ وکٹ جھٹکے۔

اکشر۔اشون کے آگے انگلینڈ کا سرینڈر

انڈیا کے 7  وکٹ 46  رن پر گرانے کے بعد سبھی کو لگنے لگا کہ انگلینڈ اب میچ میں واپس آگیا ہے لیکن اکشر پٹیل نے دوسری اننگ کی پہلی گیند پر ہی سبھی کو غلظ ثابت کر دیا۔ اکشر پٹیل نے پہلی ہی گیند پر جیکی کرالی کو 0 پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسی اوور کی تیسری گیند پر بیئرسٹو کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔ ڈوم سبلی بھی سات رن بناکر اکشر پٹیل کا شکار بنے۔ اس کے بعد جوروٹ اور اسٹوکس نے کچھ دیر کریز پر وقت گزارا۔ اسٹوکس نے 25 رن بنائے ہی تھے کہ اشون نے انہیں ایک بار پھر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد اکشر پٹیل نے جوروٹ کو 19 رن پر آؤٹ کرکے انگلیںڈ کو چھوٹے اسکور تک سمیٹنے کی راہ طے کردی۔ اکشر پٹیل نے فوکس کو آؤٹ کرکے اپنے پانچ وکٹ پورے کئے اور اشون نے پہلئ اولی پاپ اور اس کے بعد جوفرا کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 400 وکٹ پورے کر لئے۔ آکری وکٹ واشنگٹن سندر کے ہاتھ لگا اور انگلینڈ کی دوسری اننگ صرف 81 رنو پر ہی ڈحیر ہو گئی۔ محض 49 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ٹیم انڈیا کو شبھمن گل اور روہت شرما نے آسانی سے جیت دلا دی۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 25, 2021 08:34 PM IST