ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوری کی جیت کی ہیٹ ٹرک

ہندوستانی ٹیم (Indian Team) نے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا (Australia) کو17 رن سے شکست دی تھی۔ جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش (Bangladesh) کو 18 رن سے شکست دی تھی۔

  • Share this:
ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا، نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پوری کی جیت کی ہیٹ ٹرک
ٹی -20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا

میلبورن: ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی -20 عالمی کپ میں جمعرات کو کھیلےگئے مقابلے میں نیوزی لینڈکو شکست دےکر ٹورنا منٹ کی اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی۔ ہرمن پریت کورکی قیادت میں ٹیم انڈیا نے یہ میچ 4 رن سے جیت کر موجودہ عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ٹاس ہارنےکے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے شفالی ورما کے 34 گیند پربنائے 46 رن کی بدولت 8 وکٹ پر133 رنوں کا اسکور بنایا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ گنوا کر 129 رن ہی بناسکی۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 17 رن سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں اس نے بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دی تھی۔ اب ٹیم کا سامنا آئندہ لیگ میچ میں 29 فروری کو سری لنکا سے ہوگا۔


وقفے وقفے سے گرتے رہے نیوزی لینڈ کے وکٹ


ہندوستان سے ملے ہدف کےجواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم شروعات سے ہی جدوجہد کرتی رہی اور اس نے مقررہ وقفے پر اپنے وکٹ گنوائے۔ ٹیم کی سب سے مضبوط بلےباز سوزی بیٹس اورکپتان سوفی ڈیوائن کچھ خاص نہیں کرسکیں اور6 اور 14 رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ ایمیلیا کیر نے 19 گیندوں پرناٹ آؤٹ 34 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کرٹیم کو جیت دلانےکی پوری کوشش کی، لیکن وہ جیت کی منزل سے پہلے رک گئیں۔ اس اننگ میں انہوں نے 6 چوکےلگائے۔ ایمیلیا کیرکے علاوہ کیٹی مارٹن نے 28 گیندوں پر 25 رن بنائے۔ ان کے علاوہ میڈی گرین نے 23 گیندوں پر 24 رنوں کا تعاون دیا۔ ہندوستانی ٹیم کےلئے سبھی گیند بازوں نے وکٹ لئے۔ دیپتی شرما، شکھا پانڈے، راجیشوری گائیکواڑ، پونم یادو اور رادھا یادو نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک بلے باز رن آؤٹ ہوئیں۔


 ہندوستانی خاتون ٹیم کی عالمی کپ میں مسلسل تیسری جیت۔
ہندوستانی خاتون ٹیم کی عالمی کپ میں مسلسل تیسری جیت۔


شفالی کی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رہا

اس سے پہلے شاندار فارم میں چل رہیں 16 سال کی شفالی ورما اور بخار کے سبب گزشتہ میچ سے باہر رہیں اسمرتی مندھانا ٹیم کےلئے اننگ کا آغاز کرنے اتریں۔ حالانکہ مندھانا 8 گیند پر 11 رن بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ مگر شفالی ورما نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ہندوستانی ٹیم نے پاور پلے کے اووروں میں 49 رن بنائے۔ شفالی اور تیسرے نمبرپربلےبازی کے لئے اتریں تانیہ بھاٹیہ (23) نے دوسرے وکٹ کے لئے 51 رن کی شراکت کی۔ تانیہ دسویں اوور میں پویلین لوٹ گئیں۔ روزمری مائرکی گیند پربیک ورڈ پوائنٹ پرکھڑی ایمیلیا کیرنے ان کا کیچ لیا۔ 23 رنوں کےلئے انہوں نے 25 گیندیں کھیلیں اور تین چوکےلگائے۔

43 رن بناکر گنوا دیئے 6 وکٹ

تانیہ کے آؤٹ ہونے کے بعد جیمیما روڈگس (10) کریز پراتریں۔ ہندوستان نے10 اوور میں دو وکٹ پر75 رن بنائے تھے، لیکن روڈگس 12 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور (1) کی خراب کارکردگی جاری رہی۔ انہیں لیگ کاسپیریک نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ آٹھویں اور 10 ویں اوور میں جیون دان پانے والی شفالی نے بھی ایمیلیا کیرکی گیند پرڈیپ ایکسٹراکورپرہیلی جینسن کوکیچ دیا۔ انہوں نے34 گیندوں پر 4 چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے46 رن بنائے۔ بائیں ہاتھ کی بلے باز دیپتی شرما (8) اور ویدا کرشنا مورتی (6) بھی زیادہ تعاون نہیں دی پائیں۔ رادھا یادو نے آخری لمحے میں 9 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14 رن بنائے جبکہ شکھا پانڈے 14 گیندوں پر 10 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
First published: Feb 27, 2020 04:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading