اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SL 1st Test: رویندر جڈیجہ کے دم پر تیسرے دن ہی جیتا ہندوستان، روہت شرما کا ٹسٹ کپتانی میں فاتحانہ آغاز

    اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) کے ٹسٹ کپتانی دور کا بھی فاتحانہ آغاز ہوا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں تیسرے ہی دن اننگ اور 222 رنون سے شکست دے دی۔

    اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) کے ٹسٹ کپتانی دور کا بھی فاتحانہ آغاز ہوا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں تیسرے ہی دن اننگ اور 222 رنون سے شکست دے دی۔

    اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) کے ٹسٹ کپتانی دور کا بھی فاتحانہ آغاز ہوا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں تیسرے ہی دن اننگ اور 222 رنون سے شکست دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اسٹار سلامی بلے باز روہت شرما (Rohit Sharma) کے ٹسٹ کپتانی دور کا بھی فاتحانہ آغاز ہوا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ٹسٹ میچ (IND vs SL 1st Test) میں تیسرے ہی دن اننگ اور 222 رنون سے شکست دے دی۔ اسٹار آل راونڈر رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) نے کمال کی کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے ناٹ آوٹ 175 رن بنانے کے بعد گیند سے بھی بہترین کھیل دکھایا اور کل 9 وکٹ حاصل کئے۔

      موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے اس پہلے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلی اننگ 8 وکٹ پر 574 رن بناکر ڈکلیئر کی۔ اس کے بعد سری لنکائی ٹیم کی پہلی اننگ صرف 174 رنوں پر سمٹ گئی اور اسے فالوآن کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ مہمان ٹیم کے بلے باز دوسری اننگ میں بھی خاص نہیں کرپائے اور 178 رن بناکر ٹیم آل آوٹ ہوگئی۔

      دوسری اننگ میں سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈیکویلا نے نصف سنچری لگائی اور وہ 51 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ انہوں نے 81 گیندوں کی اپنی ناٹ آوٹ اننگ میں 9 چوکے لگائے۔ رویندر جڈیجہ نے دوسری اننگ میں 46 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون نے 47 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے۔ ان کے علاوہ تیز گیند باز محمد شمی نے دو وکٹ اپنے نام کئے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Ind vs Pak 2022: ہندوستان نے جیت کے ساتھ کیا آغاز ، پاکستان کو دی کراری شکست


      روہت شرما نے ونڈے اور ٹی20 کے بعد ٹسٹ کپتانی میں بھی جیت سے آغاز کیا۔ وراٹ کوہلی کے ٹسٹ کپتانی سے ہٹنے کے بعد روہت شرما کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم پہلی ٹسٹ سیریز کھیلنے اتری اور سری لنکا کو تیسرے ہی دن شکست جھیلنی پڑی۔ رویندر جڈیجہ نے زبردست کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے بلے سے کمال دکھایا اور پھر گیند بازی میں بھی شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے کل 9 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 5 اور دوسری اننگ میں 4 وکٹ اپنے نام کئے۔ ہندوستانی ٹیم نے تیسرے دن سری لنکا کو 174 رن پر سمیٹ دیا، جس سے اسے پہلی اننگ میں 400 رنوں کی سبقت ملی۔

      سری لنکا نے ہفتہ کے روز اپنے پہلی اننگ کے اسکور 4 وکٹ پر 108 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا، لیکن ٹیم اس سے کل 66 رن ہی جوڑ پائی اور باقی 6 وکٹ گنوا دیئے۔ پاتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 61 رن بنائے جبکہ چرت اسالنکا نے 29 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اسٹار آل راونڈر رویندر جڈیجہ نے 41 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: