ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا نے لیا چنئی کی شکست کا بدلہ، یہ کھلاڑی بنا جیت کا ہیرو

  • Share this:
ٹیم انڈیا نے لیا چنئی کی شکست کا بدلہ، یہ کھلاڑی بنا جیت کا ہیرو
ٹیم انڈیا کے دونوں سلامی بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کو سبق سکھایا۔

چنئی میں ویسٹ انڈیز سے 8 وکٹ کی شکست جھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا نے وشاکھا پٹنم ونڈے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے 107 رنوں سے جیت درج کی۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورمیں پانچ وکٹ پر387 رن بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم 280 رنوں پرسمٹ گئی اورہندوستان نے سیریز کو1-1 سے برابرکرلیا۔ اب ونڈے سیریز کے فاتح کا فیصلہ کٹک میں ہوگا، میچ 22 دسمبرکو کھیلا جائے گا۔


ٹیم انڈیا کی جیت میں روہت شرما، کے ایل راہل، کلدیپ یادو اورمحمد شمی نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ روہت شرما نے 159 رن بنائے، انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ کے ایل راہل نے 102 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں محمد شمی اورکلدیپ یادو نے 3-3 وکٹ اپنے نام کئے۔ کلدیپ یادو نے تو ہیٹ ٹرک لی اوروہ بین الاقوامی کرکٹ میں دو ہیٹ ٹرک لینے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بنے۔


وشاکھا پٹنم ونڈے میں کیرون پولارڈ نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا، جسے کے ایل راہل اور روہت شرما نے غلط ثابت کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔ تیزگیند بازشیلڈن کوٹریل (83 رن پردووکٹ) نے پہلے اوورمیں روہت شرما کو پریشان کیا، لیکن اس سلامی بلے بازنے ان کے اگلے اوورمیں چوکا لگایا۔ راہل نے بھی اس اوورمیں چوکا لگا یا اورپھر ہولڈر پراننگ کا پہلا چھکا لگایا۔


کے ایل راہل نے پیئرکی گیند پرچھکے اورپھرایک رن کے ساتھ صرف 46 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی۔ روہت شرما نے جوسف پرچوکے ساتھ  21 ویں اوورمیں ٹیم کا اسکور100 رن پہنچایا۔ روہت شرما اورکے ایل راہل نے درمیانی اووروں میں خطرہ مول نہ لیتے ہوئے آرام سے کھیل پیش کیا۔ تاہم دونوں نے خراب گیندوں کو سبق بھی سکھایا۔ اس طرح سے پہلا وکٹ 200 رن کے بعد گرا۔
First published: Dec 19, 2019 12:08 AM IST