உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND VS SA: ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی، اویش خان کی قاتلانہ گیند بازی، سیریز 2-2 سے برابر

    ہندوستان کے لئے اویش خان نے شاندار گیند بازی کی اور 4 افریقی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ یجویندر چہل نے بھی 2 وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کے 169 رنوں کے جواب میں افریقہ کی ٹیم 9 وکٹ پر 87 رن ہی بناسکی۔ کپتان باوما ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر واپس بلے بازی کرنے نہیں آئے۔

    • Share this:
      راج کوٹ: جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان تیسرے میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 82 رنوں سے شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے سیریز میں 2-2 کی برابری کرلی ہے۔ اب اتوار کو پانچویں اور آخری مقابلے میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے ارادے سے اتریں گی۔ اس سیریز کے پہلے دونوں میچ میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے ٹی-20 میں جیت درج کرلی اور سیریز کو برابری پر لے آئی۔

      ہندوستان کی خراب شروعات

      ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور سلامی بلے باز ریتو راج گائیکواڑ 5 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوگئے۔ اس وقت ہندوستان کا اسکور صرف 13 رن تھا۔ اس کے بعد نمبر تین پر بلے بازی کرنے آئے شرے یس ایئر صرف 4 بناکر آوٹ ہوگئے۔ ایک وقت ہندوستان کا اسکور 81 رنوں پر 4 وکٹ ہوگیا تھا۔

      کارتک اور ہاردک کی شاندار بلے بازی

      دنیش کارتک اور ہاردک پانڈیا کی تیز طرار اننگ نے ہندوستانی ٹیم کو بہترین اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دنیش کارتک نے 27 گیندوں میں 55 اور ہاردک پانڈیا نے 31 گیندوں میں 46 رن بنائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لئے 65 رن جوڑے۔ ایک وقت ہندوستان کا 150 رنوں کے اسکور تک پہنچنا بھی مشکل لگ رہا تھا۔

      اویش خان نے لئے 4 وکٹ

      ہندوستان کے لئے اویش خان نے شاندار گیند بازی کی اور 4 افریقی بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ یجویندر چہل نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔ ہندوستان کے 169 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 24 رن پر اپنا پہلا وکٹ گنوایا۔ پانچویں اوور میں ڈی کاک 14 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ کپتان تیندا باوما 8 رن بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کا کوئی بلے باز بڑا اسکور نہیں بناسکا اور اس کی ٹیم مسلسل وکٹ گنواتی رہی۔ افریقہ کی ٹیم 16.5 اوور میں 87 رن 9 وکٹ کے نقصان پر بناسکی۔ کپتان باوما ریٹائر ہرٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے نہیں آئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: