உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ICC ODI Ranking: انگلیند کے خلاف سیریز جیت کے ساتھ ٹیم انڈیا کی ونڈے ریٹنگ سدھری، پاکستان پر بنائی سبقت

    روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو اسی کی سرزمین پر ونڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے۔ سیریز جیت کا فائدہ ٹیم انڈیا کو آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں بھی ملا ہے۔ اب ہندوستان نے پاکستان پر تین پوائنٹ کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ آئندہ ویسٹ انڈیز دورے پر ٹیم انڈیا اپنے مقام کو مزید مضبوط کرسکتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیت کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کی پیر کے روز جاری تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں تیسرے مقام پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ رشبھ پنت کی ونڈے میں پہلی سنچری اننگ اور ہاردک پانڈیا کی آل راونڈر کارکردگی سے ہندوستان نے تیسرے ونڈے میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیتی۔ ہندوستان کے نام 109 ریٹنگ پوائنٹ ہیں، جو چوتھے مقام پر قابض پاکستان (106 پوائنٹ) سے تین پوائنٹ زیادہ ہے۔

      اس پوائنٹ ٹیبل میں نیوزی لینڈ 128 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ انگلینڈ 121 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس فہرست میں حالانکہ چھٹے مقام پر قابض جنوبی افریقہ کے پاس اپنی صورتحال کو سدھارنے کا موقع ہوگا۔ ٹیم پاکستان سے سات ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہے اور انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی آئندہ سیریز میں اگر وہ کلین سوئپ کرتی ہے تو چوتھے مقام پر پر پہنچ جائے گی۔ ہندوستانی ٹیم بھی آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہو رہی تین میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرسکتی ہے۔

      شکھر دھون کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کا دورہ 22 جولائی سے

      ہندوستانی ٹیم کا ویسٹ انڈیز دورہ 22 جولائی سے شروع ہوگا۔ ٹیم انڈیا اس دورے پر کیریبیائی ٹیم کے ساتھ 3 ونڈے اور 5 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔ تجربہ کار سلامی بلے باز شکھر دھون کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم ویسٹ انڈیز دورے پر ونڈے سیریز کھیلے گی۔

      ہندوستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ونڈے شیڈول:

      جولائی 22- پورٹ آف اسپین، شام 7:00 بجے سے

      جولائی 24- پورٹ آف اسپین، شام 7:00 بجے سے

      جولائی 27- پورٹ آف اسپین، شام 7:00 بجے سے

      ونڈے سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم

      شکھر دھون (کپتان)، ریتو راج گائیکواڑ، شبھمن گل، دیپک ہڈا، سوریہ کمار یادو، شرے یس ایئر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، اویش خان، پرسدھ کرشنا، محمد سراج اور ارش دیپ سنگھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: