نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم (Team India) کو ایجبسٹن ٹسٹ ہارنے کا نقصان عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کی پوائنٹ ٹیبل میں بھی اٹھانا پڑا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے خلاف پانچویں کرکٹ ٹسٹ میں سست اوور رفتار کے لئےمیچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔ اس وجہ سے ٹیم انڈیا کے آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے دو پوائنٹ بھی کاٹ لئے گئے۔ آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے یہ جرمانہ لگایا، جب ہندوستانی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوور پیچھے رہ گئی تھی۔ اب پاکستان کی کرکٹ ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ٹیم انڈیا کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ہندوستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔
ہندوستان-انگلینڈ ٹسٹ میچ ختم ہونے پر آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، ’کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کے لئے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22 کے مطابق ہر ایک اوور کم رہنے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کھیلنے کی شرائط کی دفعہ 16.11. 2 کے مطابق، ایسے ہر اوور پر ایک پوائنٹ کاٹا جاتا ہے، ہندوستان کے دو پوائنٹ کاٹے گئے‘۔ ہندوستان کے کارگزار کپتان جسپریت بمراہ نے سزا قبول کرلی، لہٰذا رسمی سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔
پاکستان بگاڑ سکتا ہے ہندوستان کا کھیلہندوستان نے ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے راونڈ (2021-23) میں اب تک 4 سیریز کھیلی ہے۔ اس میں سے 2 گھر میں اور 2 غیر ملکی سرزمین پر رہی ہے۔ 6 جیت، 4 ہار اور 2 ڈرا کے ساتھ ہندوستان کا فیصد آف پوائنٹ 52.08 ہے۔ پاکستان کا فیصد آف پوائنٹ 52.38 ہے۔ ڈبلیو ٹی سی کے دوسرے راونڈ میں ابھی بھی ہندوستان کو 2 ٹسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ اس میں سے ایک گھر میں اور دوسری بیرون ملک میں۔ پاکستان کو ابھی 7 ٹسٹ اور کھیلنے ہیں۔ اس میں سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹسٹ وہ گھر میں کھیلے گا۔ وہیں، سری لنکا کے خلاف اسے 2 ٹسٹ اس کے گھر میں کھیلنے ہیں۔ ایسے میں پاکستان ٹیم انڈیا کے لئے مشکل کھڑی کرسکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔