ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کو مل گیا زبردست آل راونڈر، دونوں ہاتھوں سے کرسکتا ہےگیند بازی

  • Share this:
ہندوستان کو مل گیا زبردست آل راونڈر، دونوں ہاتھوں سے کرسکتا ہےگیند بازی
موکت ہری ہرن تمل ناڈو پریمیر لیگ میں دونوں ہاتھوں سے گیند بازی کرتے ہوئے۔

آپ نے آج تک ایسے گیند بازدیکھیں گے، جوگیند کو ہوا میں دونوں طرف سوئنگ کرانا جانتے ہیں، لیکن ایسا گیند بازدیکھا ہے جودونوں ہاتھوں سے گیند بازی کرتا ہو۔ تمل ناڈو پریمیرلیگ میں ایک ایسا ہی کھلاڑی سب کو حیران کئے ہوئے ہے۔


اس کھلاڑی کا نام موکت ہری ہرن ہے۔ موکت اس ٹورنا منٹ میں وی بی کانچی ویررنس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ تین دنوں ڈنیگول ڈریگنس کے خلاف میچ میں دونوں ہاتھوں سے گیند بازی کی۔


دلچسپ بات یہ رہی کہ جب بائیں ہاتھ کا بلے باز بلے بازی کرنے کے لئے آتا تو وہ لیفٹ آرم پھینکتے تھے اور جب دائیں ہاتھ کا بلے باز بلے بازی کرنے آتا وہ رائٹ آرم پھینکنے لگتے تھے۔




ویسے اتنی کریٹیو گیند بازی کرنے کے باوجود وہ پورے میچ میں کوئی وکٹ نہیں حاصل کرسکے۔ تاہم اس کے بعد جب ان کی بلے بازی کی باری آئی تو انہوں نے قہربرپا کردیا۔

اس میچ میں وہ چوتھے نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے آئے اور انہوں نے چوکے چھکوں کی بارش کردی۔ انہوں نے آناً فاناً میں اپنی اننگ کے دوران 50 گیندوں میں 77 رن بناڈالے۔ اس دوران انہوں نے 5 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

 

 
First published: Jul 27, 2018 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading