ہندستان کرے گا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سیشن کی میزبانی،40سال بعدحاصل ہوگا یہ اعزاز
۔ اگست 2019 میں، IOC کمیٹی Jio ورلڈ سینٹر دیکھنے آئی اور بہت متاثر ہوئی تھی۔ اگلے سال 4 مارچ 2022 کو یہ فیصلہ کیا گیا کہ ممبئی سیشن کی میزبانی کرے گا۔
ہندستان 40 سال بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی میزبانی کرے گا۔ چین کے شہر بیجنگ میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے جاری 139ویں اجلاس میں ہفتہ کو ہندوستان نے 40 سال بعد اس کی میزبانی کرنے کی بولی جیت لی۔
ہندوستانی کھیلوں کی دنیا کے لیے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔ بھارت 40 سال بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی میزبانی کرے گا۔ چین کے شہر بیجنگ میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے جاری 139 ویں اجلاس میں ہفتہ کو ہندوستان نے 40 سال بعد اس کی میزبانی کرنے کی بولی جیت لی ہے۔ ہندوستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا، آئی او سی کی رکن نیتا امبانی، ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر بترا، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 139ویں سیشن میں آئی او سی کے رکن کو پریزنٹیشن دی۔
آئی او سی کا اجلاس دوسری بار ہندوستان میں ہوگا۔ اس سے قبل 1983 میں یہ سیشن نئی دہلی میں منعقد کیا گیا تھا۔ اگست 2019 میں، IOC کمیٹی Jio ورلڈ سینٹر دیکھنے آئی اور بہت متاثر ہوئی تھی۔ اگلے سال 4 مارچ 2022 کو یہ فیصلہ کیا گیا کہ ممبئی سیشن کی میزبانی کرے گا۔
India will host for the first time in history an #IOCSession. Today, Mumbai was chosen as host of the Session 2023 in the Jio World Centre. The event and related meetings will take place in May-June 2023. #Olympics#Beijing2022
آئی او سی سیشن آئی او سی کے ارکان کی جنرل میٹنگ ہے۔ یہ IOC کا اعلیٰ ترین حصہ ہے اور اس کے فیصلے حتمی ہوتے ہیں۔ ایک سادہ سیشن سال میں ایک بار ہوتا ہے۔ جبکہ صدر یا کم از کم ایک تہائی اراکین کی تحریری درخواست پر غیر معمولی اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔ آئی او سی کے کل 101 ممبران ہیں جن کے پاس ووٹنگ کے حقوق ہیں۔ اس کے علاوہ 45 اعزازی ممبران اور ایک اعزازی ممبر ہیں، جنہیں ووٹ کا حق نہیں ہے۔
ہندوستان میں اولمپکس کی میزبانی کی طرف پہلا قدم :نیتا امبانی
آئی او سی میں اپنے پریزنٹیشن کے دوران، نیتا امبانی نے کہاکہ مستقبل میں اولمپک گیمز کی میزبانی کرنا ہماری آرزو ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اولمپک ایونٹ کے ساتھ کچھ خاص کرنے کے راستے پر ہے۔ IOC ہندوستان کی تجویز کا ایک حصہ ہے۔ سیشنز کی میزبانی کے ساتھ ساتھ، مقامی کمیونٹیز کے لیے ایک مخصوص گیم ڈویلپمنٹ پروگرام بھی ہے۔"
میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد، نیتا امبانی نے کہا، "آئی او سی سیشن کے لئے ہندوستان کو میزبانی کے حقوق حاصل ہو نا ،ہندوستان میں اولمپکس کی
میزبانی کی طرف پہلا قدم ہوسکتا ہے۔ ہمیں اس کامیابی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔" #IOCSessionMumbai2023#StrongerTogetherpic.twitter.com/Q0DSGoufac
میزبانی کی بولی جیتنے کے بعد، نیتا امبانی نے کہا، "آئی او سی سیشن کے لئے ہندوستان کو میزبانی کے حقوق حاصل ہو نا ،ہندوستان میں اولمپکس کی میزبانی کی طرف پہلا قدم ہوسکتا ہے۔ ہمیں اس کامیابی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔"
ابھینو بندرا نے بھی خوشی کا کیا اظہار
سابق اولمپیئن ابھینو بندرا نے آئی سی سی سیزن کی میزبانی کے حقوق حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "2020 کے اولمپکس ہندوستان کے لیے تاریخی تھے۔ آج ہم نے اسے مزید تاریخی بنا دیا ہے، کیونکہ ممبئی کو 2023 کے آئی او سی سیشن کے میزبان کا قرار دیاگیاہے۔ جس کی قیادت محترمہ نیتا امبانی اور ڈاکٹر نریندر بترا کررہے ہیں۔ میں خوش ہوں کہ اس وفد کا حصہ ہوں ۔
The 2020 Olympics was historic for India. Today, we make more history as Mumbai is announced as host of the 2023 IOC Session. Proud to have been part of the delegation led by Mrs. Nita Ambani, and Dr. Narinder Batra!#StrongerTogether#IOCSessionMumbai2023
آئی او سی کا اجلاس اورہندوستان میں متعلقہ میٹنگ مئی۔جون 2023 میں ہوں گی۔ 2030 سرمائی اولمپکس کے لیے میزبان ملک کا انتخاب اور 2028 کے سمر اولمپکس کے لیے کھیلوں کا شیڈول اس سیزن کے ایجنڈے میں شامل ہون
ہندوستان کے لیے آئی او سی سیشن کے لیے میزبانی کے حقوق حاصل کرنا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ بھارت کی طرف سے اولمپکس کی میزبانی کی طرف یہ پہال قدم ہو سکتا ہے۔ آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا،'ہم نے ہندوستان کا انتخاب اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والاملک ہے۔ ہندوستان میں اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے امکانات روشن ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔